- ہر قانون سازی کیلیے کچھ مروجہ طریقہ کار ہیں، علی محمد خان
- اسحق ڈارکا ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ اعزازی ہے،وفاق کا جواب جمع
- وزیر اعظم شہباز شریف بھی پروٹوکول کے بغیر مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے
- اقوام متحدہ، غلط معلومات کی روک تھام کیلیے پاکستانی قرارداد منظور
- کروڑوں پاکستانیوں کے موبائل ڈیٹا کی نگرانی ہورہی ہے، اسرائیلی مصنف
- اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلہ، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ڈاکو ہلاک
- کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
- آئینی ترمیم پر غیریقینی سیاسی حالات، اسٹاک ایکس چینج میں مندی
- 26ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں آج پیش کی جائے گی
- چین میں ڈائنو سار کے نئی قسم کے انڈے کی بقایات دریافت
- جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک
- حکومت مذاکرات کے ساتھ بدمعاشی کررہی ہے، صبح تک سلسلہ نہ رکا تو جواب دیں گے، فضل الرحمان
- اراکین اسمبلی کی گمشدگیوں اور فیملیز کو ہراساں کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا
- زخموں کے نشان ختم کرنے کے لیے نیا طریقہ تلاش
- سپریم کورٹ کا ڈیم فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کو منتقل کرنے کا حکم
- اسلام آباد میں جمعے کو تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے
- اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی ہے، ضلعی انتظامیہ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
- طالبہ مبینہ زیادتی؛ راولپنڈی میں احتجاج کرنے پر 387 مظاہرین گرفتار
- اپٹما نے ایف بی آر کے سیلزٹیکس فراڈ کے الزامات مسترد کردیے
شاہ رخ خان اپنی نئی ایکشن فلم ’کنگ‘ میں کیا کردار کریں گے؟ تفصیلات آگئیں
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان جلد ہی اپنی آنے والی فلم ‘کنگ’ میں ایک قاتل کے کردار میں نظر آئیں گے۔
فلم کے ہدایتکار سوجوئے گھوش ہیں جو تھرلر فلموں کے لیے مشہور ہیں اور یہ پروجیکٹ نہ صرف شاہ رخ کے مداحوں کے لیے دلچسپ ہے بلکہ ان کی بیٹی سوہانا خان کی پہلی تھیٹر فلم بھی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ اور سوہانا ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اس فلم میں ایک قاتل کا روپ دھاریں گے، جس میں وہ اپنے جوان اور پٹھان کے کرداروں کی طرح ایکشن سے بھرپور مناظر کرتے نظر آئیں گے۔ فلم میں ابھیشیک بچن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ شاہ رخ کے مخالف ولن کا کردار نبھائیں گے۔
فلم میں سسپنس اور ایکشن کے ساتھ کئی دلچسپ موڑ دیکھنے کو ملیں گے۔ فلم کے حوالے سے ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے پہلے ہی لوکارنو فلم فیسٹیول 2024 میں ایک تقریب کے دوران ذکر کیا تھا کہ وہ ایک نیا اور منفرد انداز میں ولن کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، جو اب اس فلم میں حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے۔
فلم ‘کنگ’ میں دیگر اداکاروں میں ابھے ورما بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے، اور فلم کی کہانی اور کاسٹ کی وجہ سے مداحوں میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔