- جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران مزید 5 اسرائیلی فوجی ہلاک
- ہمارے اراکین کو ہراساں اور خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان
- اراکین اسمبلی کی گمشدگیوں اور فیملیز کو ہراساں کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا
- زخموں کے نشان ختم کرنے کے لیے نیا طریقہ تلاش
- سپریم کورٹ کا ڈیم فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کو منتقل کرنے کا حکم
- اسلام آباد میں جمعے کو تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے
- اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی ہے، ضلعی انتظامیہ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
- طالبہ مبینہ زیادتی؛ راولپنڈی میں احتجاج کرنے پر 387 مظاہرین گرفتار
- اپٹما نے ایف بی آر کے سیلزٹیکس فراڈ کے الزامات مسترد کردیے
- ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم
- ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی
- آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی
- حکومت سندھ کا سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ
- ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دو پاکستانی بہنوں نے میڈلز جیت لیے
- سانحہ کارساز دنیا میں کسی بھی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا، سعید غنی
- جامعہ کراچی: طلبا کے احتجاج کے بعد لیٹ فیسوں میں کمی کیلئے کمیٹی قائم
- پنجاب حکومت کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
- سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیےامیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل
- ایس ایس پی گھوٹکی کے ڈاکوؤں سے تعلقات، ڈی آئی جی سکھر نے آئی جی سندھ کو مراسلہ بھیج دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی بائیوپک فلم 'دی اپرنٹس' کی بھارتی ریلیز خطرے میں پڑ گئی
ممبئی: امریکہ کے صدارتی انتخابات کے قریب آتے ہی ہالی ووڈ کی فلم ‘دی اپرنٹس’ جو ڈونلڈ ٹرمپ کے جوانی کے دنوں پر مبنی ہے، خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ یہ فلم 18 اکتوبر کو بھارت میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اس کی ریلیز میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
‘دی اپرنٹس’ کی ایک خصوصی اسکریننگ ممبئی کے ایک سنیما میں صحافیوں اور چند ناظرین کے لیے منعقد کی گئی، جہاں اعلان کیا گیا کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم میں کچھ مناظر کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلم سازوں نے ان کٹوتیوں کو ماننے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز خطرے میں پڑ گئی ہے۔
اگر دونوں فریقین میں جلد کوئی سمجھوتہ ہو جاتا ہے، تو فلم 18 اکتوبر کو ریلیز ہو سکتی ہے، ورنہ اس کی ریلیز اگلے جمعہ، 25 اکتوبر تک ملتوی ہو سکتی ہے۔
‘دی اپرنٹس’ میں سیبسٹین سٹین نے ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ جیریمی سٹرانگ نے ان کے وکیل رائے کوہن کا کردار نبھایا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری علی عباسی نے کی ہے اور اسے رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں بھی دکھایا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔