- ملتان میں آتش بازی کا سامان تیار ہونے والی عمارت دھماکے سے زمین بوس، 3 افراد جاں بحق
- اسرائیل میں فوجی بیس کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، حزب اللہ
- لاہور میں جعلی پیر کی ساتھی کے ساتھ ملکر ذہنی مریض لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان
- کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی
- دنیا بھر کے پانی میں ’فار ایور‘ کیمیکل کی موجودگی کا انکشاف
- لاہور؛ کالج میں مبینہ طور پر پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ مرتب
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
- اپوزیشن راضی نہ ہوئی تو حکومت کو دو تہائی اکثریت کر کے دکھاؤں گا، بلاول
- چھاتی کا سرطان صرف اسپتال کی چار دیواری میں لڑی جانے والی جنگ نہیں، ماہر
- خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کا دن تبدیل
- بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے پر لیکچرار کے خلاف مقدمہ درج
- کراچی: کورنگی سے مبینہ مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- حکومت اور اتحادی جماعتوں میں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے نہ ہوسکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
- کراچی میں کل درجہ حرارت 40 ڈگری تک چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات
- امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن کو مشورہ
- خیرپور؛ اسلحہ اسمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
- سندھ بار کونسل کا کل عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان
- آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش نہیں ہو سکی، اجلاس ملتوی
- محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں پر تفصیلی رپورٹ جاری
خیرپور؛ اسلحہ اسمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
خیرپور: پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، وزیرداخلہ نے ایس ایس پی خیرپور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر ٹنڈومستی دعا چوک کے قریب نیشنل ہائی وے پر دوران اسنیپ چیکنگ کارروائی کرکے اسلحہ اسمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ ملزم بلاول خان ولد عبدالله پٹھان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایک کرولا کار رجسٹریشن نمبر LRV 2323 قبضے میں لے لی۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 20 عدد پسٹل، 40 عدد میگزین اور کلاشنکوف کی ڈھائی ہزار گولیاں برآمد کی گئیں، ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایا کہ وہ پنجاب سے اسلحہ لے کر سندھ کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔
دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اینٹی اسمگلنگ ایکشن کے دوران عمدہ اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایس پی خیر پور اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔