کابینہ، اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، رانا ثنا

 ہفتہ 19 اکتوبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کابینہ، اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے جو عمران خان سے ملے بغیر بات نہیں کرنا چاہتی، مولانا کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں مگر میرا اندازہ ہے مولانا کی کوشش رائیگاں جائے گی۔

اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ کابینہ، اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی تاخیر کی وجہ پی ٹی آئی وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، تحریک انصاف کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے اڈیالہ جیل گئی ہے، تحریک انصاف کے وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملے گی، بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں کہ وہ کسی کے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں۔

یہ پڑھیں : عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

رہنما ن لیگ کیا کہنا تھا کہ 2014ٓء سے ان کا ایجنڈا مسائل پیدا کرنا ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمان کے مسودے پر اتفاق کیا ہے،  معمولی فرق کے ساتھ ہم نے جے یو آئی ف کا مسودہ اپنایا ہے، ہم نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی وہ نہیں مانے تو ہم مان گئے، مولانا کی کوشش ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو بھی منا لیں، مولانا کی کوشش اچھی ہے مگر میرا اندازہ ہے مولانا کی کوشش رائیگاں جائے گی مولانا کو اب اپنے مسودے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔