- ایرانی ایجنٹوں مجھے اور میری اہلیہ کو قتل کرنے کوشش کرکے بڑی غلطی کی، نیتن یاہو
- پی آئی اے کو کسی صورت اونے پونے فروخت نہیں کرنے دیں گے، عبداللہ جدون
- نڈال کو ریٹائرمنٹ سے قبل جوکووچ کے خلاف کیریئر کے آخری مقابلے میں شکست
- پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان
- شمالی غزہ میں جھڑپ کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ
- امن کے حامی ہیں لیکن کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
- آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی نے جواب کیلیے صبح تک کا وقت مانگا ہے، مولانا فضل الرحمان
- غزہ، لبنان کیلئے 12 امدادی کھیپ بھیج دی گئی ہیں، حکام
- چینی صدر کا فوجیوں کوجنگی صلاحیت مضبوط بنانے پر زور
- قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل، کل شام 6 بجے ہوگا
- کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب فائرنگ سے رکشا ڈرائیور جاں بحق
- اسلام آباد میں شوٹنگ مقابلہ، وفاقی وزیر کی پسٹل شوٹنگ میں دوسری پوزیشن
- آئینی ترامیم، سینیٹ اجلاس دوپہر تین بجے تک ملتوی
- پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ
- کراچی: تشدد اور فائرنگ سے شدید زخمی ڈاکو دوران علاج ہلاک
- سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اعلٰی عہدوں پر فائز ہونے کیلیے آئی بی اے کا ٹیسٹ پاس کرنا لازم قرار
- آئینی ترمیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز ساتھ چھوڑ گئے، بیرسٹر گوہر کی تصدیق
- ’جسم کے اندر دیکھنے والی ٹیکنالوجی‘ کا پہلی بار استعمال، آپریشن کامیاب
- کسی ممبر نے ہراساں کرنے کی تحریری شکایت درج نہیں کرائی، چیئرمین سینیٹ
کراچی میں گھر سے ایک ہی خاندان کی چار خواتین کی گلہ کٹی لاشیں برآمد
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری لی مارکیٹ کے قریب فلیٹ کی ساتویں منزل سے چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملی ہیں، چاروں کو الگ الگ کمروں میں قتل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لی مارکیٹ زینب آرکیڈ بانٹوا گلی میں فلیٹ کے ساتویں منزل سے چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملی ہیں، چاروں خواتین کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا جن کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔ مرنے والوں میں 13سال کی علینا، 18 سالہ مدیحہ،19 سال کی عائشہ اور 51 سال کی شہناز شامل ہیں۔
پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کے وقت گھر میں چاروں خواتین موجود تھیں ، چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملی ہیں ، قاتل آلہ قتل سمیت فرار ہوا ہے ،بانٹوا گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے۔
مقتولہ علینا کے نانا محمد فاروق نے بتایا کہ مرنے والی خواتین میں میری بیوی، بیٹی ، نواسی اور ایک بہو شامل ہے، واردات کے وقت میں اور میرے دونوں بیٹے گھر پر نہیں تھے، گھر پہنچنے پر دروازہ کھٹکھٹایا ، جب کوئی نہیں آیا تو بیٹے نے آکر موجود چابی سے دروازہ کھولا ، ہمیں کسی پر شک نہیں ، نہ ہی کسی سے دشمنی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کرکے انصاف فراہم کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔