- ایمرجنگ ایشیاکپ؛ امپائرز کے غلط فیصلے نے پاکستان کو ہروادیا
- خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری
- قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- چیمئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش کو مسترد کردیا
- خلاء میں اعضا بنا کر زمین پر لانے کے منصوبے پر کام جاری
- مریخ کی برف میں زندگی کی موجودگی کا امکان
- سڑک کنارے پائی جانے والی پُراسرار تجوری
- بانی پی ٹی آئی کو اخبار، ٹی وی میسر، کھانے میں مٹن ملتا ہے، جیل انتظامیہ
- امیر البحر کا دورہ نیدرلینڈ،ملٹری،نیول حکام سے ملاقاتیں
- زمبابوین ٹی20 لیگ؛ مبینہ مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات شروع
- ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر اسرائیل کے ممکنہ جوابی حملے کی تفصیلات لیک
- فضل الرحمن آج نہ مانے تو ترمیمی مسودے میں فوجی عدالتوں کی شق آ سکتی ہے، ذرائع
- راست کے ذریعے16دن میں1 ہزار ارب روپے کی ریکارڈ ٹرانزیکشنز
- ایف بی آر نے چیف کلکٹرز کسٹمز اور ڈائریکٹرز جنرل کے نئے حدود و اختیارات کا تعین کردیا
- گیٹ نمبر چار الٹا اور سیدھا بھی کھلتا ہے،شیخ رشید
- دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر مختلف سیاسی جماعتوں کا بیداری مارچ
- ٹیکس چوری:ایف بی آر نے بڑے شہروں میں آپریشن تیز کر دیا
- دنیا بھر میں آج ایئر ٹریفک کنٹرولرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- ایرانی ایجنٹوں مجھے اور میری اہلیہ کو قتل کرنے کوشش کرکے بڑی غلطی کی، نیتن یاہو
- پی آئی اے کو کسی صورت اونے پونے فروخت نہیں کرنے دیں گے، عبداللہ جدون
گیٹ نمبر چار الٹا اور سیدھا بھی کھلتا ہے،شیخ رشید
راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر کچھ نہیں کہہ سکتا، یہ کلیم اللہ اور سمیع اللہ مقابلہ ہے، گیٹ نمبر چار الٹا اور سیدھا بھی کھلتا ہے، کھیل شروع ہو چکا،سیٹی بجنے والی ہے، حکمرانوں کے برے دن شروع ہوچکے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بولیاں لگ رہی ہیں، بکنے والوں میں مقابلہ ہے، آج جی ایچ کیو کیس کا چالان مل گیا، چالیس دن چلہ کاٹا، وہ وکٹری اسٹینڈ پر رہے، انھوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کو سیلوٹ کرتے ہیں، انھوں نے اپنی عزت بڑھائی، وہ خود مولانا فضل الرحمان سے ملنے کیلیے جائیں گے، ان کے والد مولانا مفتی محمود سے بھی ان کی نیاز مندی تھی ۔
انھوں نے کہا کہ شنگھائی کانفرنس چار دن رہی، پانچ دن پنڈی اسلام آباد بند رہے، دونوں شہر بند کرنیوالوں پر لعنت،کانفرنس ہو تو لوگ غبارے بیچتے ہیں، کاروبار ہوتا ہے مگر حکمرانوں نے کرفیو لگا دیا، سکول،کالج، کاروبار بند رکھ کر منفی پیغام دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔