یحییٰ السنوار کی شہادت کے بعد اسرائیلی بمباری میں اضافہ؛ 87 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک  اتوار 20 اکتوبر 2024
اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے بیت لاہیا کا 16 روز سے محاصرہ کر رکھا ہے

اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے بیت لاہیا کا 16 روز سے محاصرہ کر رکھا ہے

غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا پر اسرائیلی فوج نے مسلسل بمباری کی جس میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارتوں کے ملبے میں 100 سے زائد خواتین، بچے اور بزرگ دب گئے۔ پورا علاقہ تباہی ما منظر پیش کر رہا ہے۔

امدادی کاموں کے دوران عمارتوں کے ملبے سے  کم از کم 73 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 40 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت لاہیا کا 16 روز سے محاصرہ کیا ہوا ہے۔  خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 99 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔