- آئینی ترمیم کی منظوری قومی اتفاق رائے کی شاندار مثال ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
- عدلیہ سے بہت دکھ اٹھائے،نواز شریف کا شعر
- غیر قانونی اسمبلی کو آئین میں ترامیم کا حق نہیں، محمود اچکزئی
- 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی خودمختاری پر حملہ، ماہرین
- تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ، فیصل واوڈا
- ترمیم متنازع نہیں، بلاول، نامعلوم افراد کا شکریہ، عمر ایوب
- مشاہد حسین نے اسرائیلی جارحیت پر 3 نکاتی ایکشن پلان دیدیا
- دعوے دھرے ، لاہور آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر براجمان
- مہنگائی طوفان، دالیں،سبزی پھل عوامی پہنچ سے باہر
- مریم نواز نے ڈیولمپنٹ واٹر ہارٹیکلچرکیلیے اتھارٹیز بنانے کی منظوری دے دی
- بینکوں کے منافع میں19فیصد اضافہ، ڈپازٹس میں کمی
- ڈیڑھ کروڑ پاکستانی منشیات کی لت میں مبتلا، رپورٹ
- آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری پر ایوان صدر میں دستخط کیلئے آج تقریب ہوگی
- غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کا اعلیٰ افسر ہلاک
- آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں سینیٹرز استعفیٰ دیں ورنہ پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا، اخترمینگل
- 26 ویں آئینی ترمیم: سودی نظام کے خاتمے کی شق بھی منظور
- پی ڈی ایم اتحاد نے کالے ناگ نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیے، حافظ نعیم
- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹ سے ترمیم کی منظوری کے بعد امریکا روانہ
- لیاری: بیٹے نے ماں سمیت چاروں خواتین کے قتل کا اعتراف کرلیا
- لاہور میں 7 سالہ بچے کا قتل، ملزم گرفتار
نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا انعقاد
لاہور: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بطور سلیکٹرز لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا جائزہ لیا۔
یونیورسٹی آف لاہور میں ہونے والے ٹرائلز میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اپنی قسمت آزمائی کی، قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے بطور سلیکٹر کھلاڑیوں کے انتخاب میں اپنا حصہ ڈالا اور نوجوانوں کے لیے اسے بہترین موقع قرار دیا۔
پی ایس ایل سیزن 10 میں نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے لاہور قلندرز نے ٹرائلز کا انعقاد کیا جس میں فاسٹ باولر شاہین آفریدی اور حارث روف نے اسپیڈ گن کے ذریعے باولرز کی سپیڈ کے علاوہ ان کی لائن اور لنتھ سمیت فٹنس کا بھی جائزہ لیا۔
شاہین آفریدی اور حارث روف کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی پی ڈی پی پروگرام کے ذریعے یہاں تک پہنچے ہیں، نوجوان لڑکوں کے لیے موقع ہے کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی مکمل کر سکیں گے۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ہمارا ہائی پرفارمنس سنٹر سال بھر جاری رہے گا، عاقب جاوید نے جو خدمات لاہور قلندرز میں رہ کر دی ہیں اب وہ نیشنل ڈیوٹی کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے گئے ہیں۔
لاہور قلندرز کے پی ڈی پی پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے نوجوان کرکٹرز یونیورسٹی آف لاہور میں مفت تعلیم بھی دی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔