- نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن پھر امریکا جائیں گے
- 6 ہفتے بیت گئے، پاکستان افغانستان کیلیے نمائندہ مقرر نہ کرسکا
- 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان
- بجلی پر رعایت ختم، 9 سے 29 روپے یونٹ تک نیا ٹیرف لاگو
- کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- ملک میں 75سال سے بحران چل رہے ہیں، فیصل واوڈا
- فائلرز بننے کیلیے سابق گوشوارے جمع کروانے کی ضرورت نہیں، ایف بی آر
- پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 5 ویں ٹیکسٹائل اینڈ لیدر نمائش ’ٹیکسپو‘ کا افتتاح وزیر اعظم کرینگے
- پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ
- کراچی؛ سائٹ ایریا قبرستان سے صندق میں بند خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد
- کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر جاں بحق
- 26 ویں ترمیم کی منظوری پر مدارس میں دعاؤں اور شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی اپیل
- کراچی؛ سکھن پولیس نے جعلی پولیس اہلکار کو وردی سمیت گرفتار کر لیا
- اسرائیلی فوج نے 3 لبنانی فوجیوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی
- وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا
- لاہور؛ شیراکوٹ کے علاقہ میں فائرنگ سے دو شہری ہلاک، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- برٹش ایئرویز کی اسرائیل کیلئے پروازوں کی معطلی میں مارچ 2025 تک توسیع
- خیبرپختونخوا کے وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ
- متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار انرجی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں گے، وزیر توانائی سندھ
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 876 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں، شزہ فاطمہ
کراچی: وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر 2024)کے دوران ملک کی آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات 33.54 فیصد اضافہ کے ساتھ آئی ٹی برآمدات 876 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 656 ملین ڈالرز تھیں، ستمبر 2024 میں آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 292 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ سال ستمبر کے مہینے کے مقابلے میں 41.7 فی صد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال ستمبر میں آئی ٹی برآمدات 206 ملین ڈالرز تھیں۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، حکومت کے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اقدامات کی بدولت ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی انڈسٹری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے کوشاں ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔