The Express News
پاکستان کے شاہ زیب رند نے ایک ہی رات میں تین ناک آؤٹس سے ٹورنامنٹ جیت لیا
فلوریڈا کے شہر میامی میں بونک اسٹوڈیوز میں ہونے والے 155 پاؤنڈ لائٹ ویٹ ٹورنامنٹ میں 8 فائٹرز نے حصہ لیا۔ شاہ زیب رند نے کوارٹر فائنل میں نک لونگوریا کو شکست دی جس کے بعد چند گھنٹوں کے دوران سیمی فائنل اور فائنل بھی ناک آؤٹ سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
View this post on Instagram
شاہ زیب رند اس سے قبل سنگاپور میں کیرٹی کومبیٹ چیمپئن شپ KC-49 جیت کر پاکستان کے پہلے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جہاں انہوں نے فائنل میں برازیل کے برونو رابرٹو ڈی اسس کو شکست دی تھی۔
میکسیکو سٹی میں کیرٹی کومبیٹ 44 کے دوران رند نے پیرو کے مارکو کیوباس کو صرف 21 سیکنڈز میں فلائنگ نی سے ناک آؤٹ کیا تھا۔ وہ سابق تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن ایڈگرز اسکریورز کے خلاف بھی ناک آؤٹ فتح حاصل کرچکے ہیں جبکہ 2023 میں کارلوس گویرا کے خلاف بیئر نیکل ایم ایم اے میں بھی ناک آؤٹ جیت درج کی۔
شاہ زیب رند پاکستان کے نمبر ون رینکڈ ووشو فائٹر ہیں اور ووشو و کک باکسنگ میں ان کا مجموعی ریکارڈ 75 فتوحات اور 4 شکستوں پر مشتمل ہے۔ ان کے مطابق اس ریکارڈ کا بڑا حصہ انہوں نے یوٹیوب ویڈیوز سے خود تربیت حاصل کرکے بنایا۔
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، بحری جہازوں کی تیز رفتار آمد ورفت یقینی بنانے پر زور
وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں تازہ علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بلاتعطل توانائی کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ توانائی کی مسلسل فراہمی ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے بحری جہازوں کی محفوظ اور تیز رفتار آمدورفت یقینی بنانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی قابل عمل راستہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور ایران نے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔
بعد ازاں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری محمد حسن کے ساتھ بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔
پیٹرولیم لیوی پر جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور شروع
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں حکومتی وفد جماعت اسلامی کی قیادت سے مذاکرات کیلیے منصورہ پہنچ گیا۔
جماعت اسلامی کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی نائب امیر لیاقت بلوچ کررہے ہیں جبکہ وفد میں قائمقام سیکریٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ ، امیر لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ ، امیر جماعت کے معاون خصوصی عمیر ادریس اور سیکریٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی  شامل ہیں۔
حکومتی ٹیم میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ، پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ سلمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز 7 ستمبر کو ہوا تھا جبکہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کرنے کی صورت میں 20 ستمبر کو سُپر لانگ  مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔
ایشین گیمز: اسکواش مقابلوں میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 23 ستمبر کو کرے گا
32کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں محمد عاصم خان اور مہوش علی نیپال کی جوڑی سے مقابلہ کریں گے،مردوں کے انفرادی ایونٹ میں نور زمان کا وین ایرو اینجلو ڈالیڈا (فلپائن)، محمد اشہب عرفان کا جپسن ( لبنان) سے ٹکراؤ ہوگا۔
کوہاٹ حملہ: شاہین اور شاہد آفریدی کی سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
شاہد آفریدی نے کہا کہ رات بھر جاری آپریشن میں سیکیورٹی اداروں کی محنت، بہادری، قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیت قابلِ تعریف ہے، یہی جذبہ پاکستان کو محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور دعا ہے کہ اللہ پاکستان، قوم اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت فرمائے۔
پاک فوج ،پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے رات بھر کی جس سخت محنت اور بہادری سے اس آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا وہ قابل ستائش ہے ۔ ان کے جذبے، قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیت ہی وہ قوت ہے جو پاکستان کو محفوظ رکھتی ہے۔
دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اللہ پاک ہمارے… https://t.co/KOb86FiZLy
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 19, 2026
شاہین شاہ آفریدی نے بھی پولیس، سی ٹی ڈی اور مسلح افواج کی بہادری اور فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف صفِ اول میں موجود اہلکاروں کی حفاظت کے لیے دعا کی۔
Kudos to our Police, CTD and Armed Forces for their courage and swift response in confronting the terrorists and securing the area.
May Allah protect Pakistan and all those who stand on the frontlines against terrorism. 🇵🇰
— Shaheen Afridi (@iShaheenAfridi) September 19, 2026
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق کوہاٹ کے اولڈ پولیس لائنز میں دہشت گرد حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن میں ایلیٹ فورس کمانڈوز، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔
حملے میں میں 16 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید ہوئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں نے مسجد کے قریب بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑانے کے بعد پولیس کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا۔
سعودی عرب؛ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکے، آگ کے شعلے بلند
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اس وقت شدید سنسنی اور خوف و ہراس پھیل گیا جب کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریبی علاقے سے خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز اور اے ایف پی کی رپورٹس اور ویڈیو فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ ہائی وے اور مین ٹرمینل بلڈنگ کے پسِ منظر میں سیاہ دھوئیں کا ایک بہت بڑا ستون فضا میں بلند ہو رہا ہے اور فیول ٹینکس (سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے ڈپو) کے پیچھے سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔
اس واقعے کے بعد فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار اور منسوخ کر دی گئی ہیں۔
دھماکوں سے چند گھنٹے قبل سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے ریاض اور اس کے قریبی شہر الخرج کے رہائشیوں کے موبائل فونز پر ہنگامی وارننگ میسجز بھیجے گئے تھے جن میں امکانی فضائی حملے کے خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ کھڑکیوں اور کھلی جگہوں سے دور رہیں اور گھروں کے اندر ہی قیام کریں۔ الرٹ جاری ہونے کے بعد پورے شہر میں دھماکوں کی گونج سنی گئی.
جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم بعد میں ہفتے کی صبح سول ڈیفنس نے خطرہ ٹل جانے کا (All-Clear) سگنل جاری کر دیا۔
اگرچہ تاحال اس دھماکے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم عینی شاہدین کے مطابق فائر فائٹرز آرامکو کے تباہ شدہ فیول ٹینک کی آگ بجھانے میں مصروف دیکھے گئے ہیں۔
رائٹرز اور دیگر عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سعودی حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے ان دھماکوں، آگ لگنے کی وجوہات اور رات گئے بھیجے جانے والے ہنگامی فضائی الرٹس کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا تاحال کوئی باقاعدہ جواب یا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
صورتحال اب بھی انتہائی سنگین ہے اور سیکیورٹی ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں۔ یہ حالیہ کشیدگی یمن کے حوثی دھڑے کی جانب سے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کا نتیجہ ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ یمن کے تنازع کے اثرات براہِ راست سعودی دارالحکومت تک پہنچے ہیں جس نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سات ماہ پرانی جنگ سے متاثرہ عالمی معیشت کو مزید ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کے روز سعودی عرب نے حوثیوں پر مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا تھا جسے حوثیوں نے مسترد کر دیا تھا۔
گوگل کے اے آئی ماڈل نے تین کمپنیوں کو ہیک کر لیا
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مئی میں آزاد سائبر سکیورٹی ادارے ’اِرریگولر‘ کی جانب سے کیے گئے ایک جائزے کے دوران پیش آیا۔
ٹیسٹ کے دوران جیمینائی نے آن لائن دستیاب معلومات تلاش کیں اور اندازے سے حاصل کی گئی کریڈینشئلز کے ذریعے تین ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی، جنہیں اس نے ٹیسٹ کے دائرہ کار میں سمجھا۔
گوگل کی سکیورٹی انجینئرنگ کی نائب صدر ہیدر ایڈکنز نے بتایا کہ تینوں اداروں کو اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور ٹریننگ پارٹنر کے ساتھ مل کر ٹیسٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلیاں کی گئیں۔
ان کے مطابق یہ واقعہ اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ طاقتور اے آئی ماڈلز کو ذمہ دارانہ انداز میں کام کرنے کی تربیت دی جائے۔
اِرریگولر کے ترجمان نے کہا کہ یہ مسئلہ دیگر اے آئی لیبارٹریز کو درپیش مسئلے سے ملتا جلتا تھا جبکہ متعلقہ اداروں کو جولائی کے آخر میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔
جاپان میں ایشین گیمز کا آغاز، 45 ممالک کے 11 ہزار سے زائد ایتھلیٹس شریک
پالوما میزہو اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران شریک ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے،  تقریب کے بعد مختلف ممالک کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، افغانستان نے سب سے پہلے میدان میں قدم رکھا جبکہ جاپان، سعودی عرب، بحرین، قطر، بھارت، پاکستان، سری لنکا اور فلسطین سمیت دیگر ممالک کے دستے بھی شریک ہوئے۔
افتتاحی تقریب میں جاپان کے شہنشاہ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، تقریب کا مرکزی موضوع ’’امیجائن ون ایشیا‘‘ رکھا گیا۔
ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاری رہیں گے جن میں 45 ممالک کے 11 ہزار سے زائد ایتھلیٹس 43 کھیلوں کے 469 مقابلوں میں حصہ لیں گے جبکہ مجموعی طور پر 1407 تمغے کھلاڑیوں میں تقسیم ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکا، کفایت شعاری مہم کے تحت وفد مختصر
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور طارق فاطمی شامل ہوں گے۔
کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم کے وفد میں وزیراطلاعات ونشریات وفد کا حصہ نہیں ہوں گے۔
گلوبل ولیج جعل سازی؛ دبئی پولیس نے خبردار کردیا
عرب میڈیا کے مطابق گلوبل ولیج کا 31 واں سیزن 14 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ دبئی پولیس نے شہریوں اور سیاحوں کے لیے ایک اہم ترین سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر اسکیمرز نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر جعلی ویب سائٹس بنائی ہیں تاکہ وہ لوگوں کے پیسے اور ذاتی معلومات چوری کر سکیں۔ جعلی اکاؤنٹس اور ویب سائٹس بالکل گلوبل ویلج کی آفیشل سائٹس جیسی دکھائی دیتی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھوکے باز صارفین کو سستے اور پرکشش وی آئی پی پیکیجز کا لالچ دے کر ان کے بینک اکاؤنٹس اور ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔
پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ گلوبل ویلج کے وی آئی پی پیکس کی فروخت کے لیے تاریخوں اور قیمتوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ پیکس خریدنے کے لیے خریدار کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ اور اماراتی آئی ڈی (Emirates ID) ہونا لازمی ہے۔
آفیشل ویب سائٹ پر تمام پیکجز کی تفصیلات درج ہیں صرف وہیں سے بکنگ کرائی جائے تاکہ آپ کی نجی معلومات اور رقم محفوظ رہ سکے۔
ان پیکس کی پری سیلز (Pre-sales) 21 ستمبر سے 25 ستمبر تک صرف "کوکا کولا ایرینا" کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی، جبکہ عام عوام کے لیے سیلز کا آغاز 26 ستمبر سے ہوگا۔
پولیس نے اپیل کی ہے سستی پیشکشوں سے بچیں اور کسی بھی ایسی آفر پر یقین نہ کریں جو حد سے زیادہ سستی یا غیر حقیقی معلوم ہو۔ کسی بھی انجان لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں اور ٹکٹس صرف تصدیق شدہ آفیشل چینلز سے ہی خریدیں۔
پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں کوئی بھی مشکوک اکاؤنٹ یا لنک نظر آئے تو فوری طور پر دبئی پولیس کے eCrime پلیٹ فارم پر رپورٹ کریں یا ہیلپ لائن نمبر 901 پر رابطہ کر کے شکایت درج کروائیں۔
اٹلی کے سابق اسٹار فٹبالر 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
انٹر میلان نے ہفتے کو ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا۔
سینڈرو ماتزولا نے انٹر میلان کے ساتھ 4 سیری اے ٹائٹلز اور 1964 اور 1965 میں مسلسل 2 یورپی کپ جیتے۔ انہوں نے انٹر کی جانب سے 565 میچز میں 158 گول کیے جبکہ 1964 کے یورپی کپ فائنل میں ریال میڈرڈ کے خلاف 3-1 کی فتح میں 2 گول کرکے نمایاں کردار ادا کیا۔
اٹلی کی جانب سے ماتزولا نے 70 میچز میں 22 گول کیے اور 1968 کا یورپی چیمپئن شپ ٹائٹل جیتا۔ وہ 1970 کے ورلڈ کپ فائنل میں بھی اٹلی کی ٹیم کا حصہ تھے جہاں برازیل نے اٹلی کو 4-1 سے شکست دی۔
روشم خان قتل کیس میں 12 روز بعد بھی پیشرفت نہ ہوسکی، ملزمان کی گرفتاری تک تدفین نہیں کروں گا، والد
ایکسپریس نیوز کے مطابق گرین سٹی منگھوپیر میں گھر کے اندر  گھس کر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 16 سالہ روشم کے قاتلوں کا پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی ہے، انصاف کے مطالبے اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے مقتول کے ورثا اور علاقہ مکینوں کی جانب سے منگھوپیر تھانے کے سامنے 12ویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔
دھرنے میں مختلف سماجی شخصیات اور دیگر نے شرکت کر کے اپنے خیالات کا اظہار اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مقتول نوجوان کے والد روائید خان کا کہنا تھا کہ میرا پہلے روز سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ میرے لخت جگر کے قاتل جب تک گرفتار نہیں ہوتے اُس وقت تک تدفین نہیں کروں گا اور احتجاجی دھرنا جاری رہیگا چاہے اس میں کتنا ہی وقت لگ جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس حکام سے تاحال رابطے میں ہوں ، کراچی کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ، مقتول بیٹے روشم خان کے قاتل گرفتار ہونے پر ہی اس کی تدفین کی جائیگی۔
اس موقع پر مختلف مقررین نے کہا کہ اگر مقتول نوجوان روشم خان کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا۔
برطانیہ: نشے میں دھت نابینا ڈرائیور کو ڈیڑھ سال کی سزا
ذرائع کے مطابق 50 سالہ انتھونی ہال کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس نے اسے 29 جون کی رات ایک بج کر 45 منٹ پر کارلائل کے قریب ایم 6 موٹروے پر روکا، جہاں وہ ووکس ہال میریوا کو کبھی ایک لین اور کبھی دوسری لین میں چلاتے ہوئے ہارڈ شولڈر تک لے جا رہا تھا۔
ہال نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہڈرزفیلڈ میں اپنے گھر سے گاڑی چلا کر نکلا تھا اور اس سے قبل اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ شراب کی چار بوتلیں پی تھیں۔
کرکلیز مجسٹریٹس کورٹ میں ہال نے خطرناک ڈرائیونگ سمیت تمام الزامات کا اعتراف کیا۔ عدالت نے اسے 36 ہفتے قید کی سزا سنائی۔ تاہم، یہ سزا 18 ماہ کے لیے معطل کر دی گئی۔
وزیراعظم کی پیٹرول سبسڈی اسکیم کے حوالے سے مزید اہم فیصلے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے قومی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے فیول سبسڈی کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں بیشتر پٹرول پمپس فیول سبسڈی اسکیم کے سسٹم پر فعال اور شہری فیول ٹوکن استعمال کر رہے ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ فیول سبسڈی اسکیم کے لیے ملک بھر میں 9771 پر ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن جاری ہے، انٹرنیٹ سے محروم علاقوں کے پیٹرول پمپس پر ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکن کیش کرانے کی منظوری دی گئی۔
نائب وزیراعظم نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبوں کو انٹرنیٹ سے محروم پیٹرول پمپس کی فہرستیں فوری فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ تین روز میں موصول تمام ادائیگیوں کے دعوے مکمل طور پر نمٹا دیے گئے ہیں، روزانہ موصول ہونے والی ادائیگیوں کے دعووں پر اسی روز کارروائی کی گئی۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہر فعال اور کھلے پیٹرول پمپ کو فیول سبسڈی اسکیم کے سسٹم میں شامل کیا جائے اور مستقل بند پیٹرول پمپس اور صرف ڈیزل فروخت کرنے والے پمپس کی نشان دہی کرکے فہرست سے خارج کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ریلیف اسکیم کی کوریج زمینی صورت حال کے عین مطابق ہونی چاہیے، صوبائی انتظامیہ کی کاوشوں اور اسٹیٹ بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں، ریلیف بلا رکاوٹ مستحق افراد تک پہنچنا چاہیے۔
مسافروں کیلیے الرٹ؛ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کی کئی پروازیں منسوخ
عرب میڈیا کے مطابق دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے بین الاقوامی ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک بالخصوص بحرین، کویت اور سعودی عرب جانے والی کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔
مسافروں کو ائیرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فلائی دبئی کی پروازیں منسوخ
فلائی دبئی نے آج دبئی سے بحرین، ابہا اور ینبع جانے والی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی سے بلغراد، ماسکو، الماتی اور منسک جانے والی کئی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
ائیرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم از کم 4 گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پہنچیں۔
اتحاد ائیرویز میں شیڈول تبدیلیاں
اتحاد ائیرویز کی بھی کئی پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ EY353 ابوظہبی - حیدرآباد، 6:40 کے بجائے 7:44 پر, EY233 ابوظہبی - بنگلورو، 7:00 کے بجائے 7:54 پر, EY303: ابوظہبی - اسلام آباد، 7:10 کے بجائے 7:59 پر روانہ ہوگی۔
ایئر عربیہ سب سے زیادہ متاثر
ایئر عربیہ کا نیٹ ورک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ شارجہ اور ابوظہبی سے کویت اور بحرین کے لیے درجنوں پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
ابوظہبی - کویت: 3L020 منسوخ
کویت - ابوظہبی: 3L021 منسوخ
شارجہ - کویت: G9068 اور G9124 منسوخ
شارجہ - بحرین: G9107 اور G9108 منسوخ
شارجہ - ابہا: G9195 / G9196 منسوخ
کئی دیگر پروازیں ابھی تک روانہ نہیں ہو سکیں اور ان کا اسٹیٹس "Not yet departed" ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دیگر ائیرلائنز
بھارتی ائیرلائن اسپائس جیٹ کی دبئی - ممبئی پرواز SG5113 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ دہلی ائیرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ مسافروں کی مدد کے لیے ائیرلائن سے رابطے میں ہے۔
مسافروں کے لیے ہدایات
یو اے ای کی ہوابازی حکام کا کہنا ہے کہ تمام بڑے ائیرپورٹس آپریشنل ہیں لیکن شیڈول میں تبدیلی ممکن ہے۔
اس لیے گھر سے نکلنے سے پہلے ائیرلائن کی ویب سائٹ یا ایپ پر فلائٹ اسٹیٹس ضرور چیک کریں۔
اپنا رابطہ نمبر ائیرلائن کے پاس اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ ایس ایم ایس الرٹ مل سکے۔ چیک اِن آن لائن مکمل کریں اور کم از کم 4 گھنٹے پہلے ائیرپورٹ پہنچیں۔
جینیفر ونگٹ کی گوا میں دیسی شادی، ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
جینیفر اور ولیم نے اس سے قبل 16 جولائی کو برطانیہ کے علاقے ویسٹ ویلز میں مسیحی طریقے سے شادی کی تھی۔ اب دونوں نے گوا میں ایک مرتبہ پھر شادی کی تقریبات کا اہتمام کیا، جہاں بھارتی روایات اور رنگا رنگ ماحول نے تقریب کو مزید خاص بنا دیا۔
گوا میں ہونے والی تقریبات کی اندرونی ویڈیوز بھی منظرعام پر آگئی ہیں۔ ان ویڈیوز میں جینیفر اپنے دوستوں کے ساتھ شادی کی خوشیاں بھرپور انداز میں مناتی ہوئی نظر آتی ہیں اور ان کے چہرے سے خوشی نمایاں ہے۔
View this post on Instagram
ایک ویڈیو میں اداکارہ اپنے شوہر ولیم کو ڈانس کے دوران دیسی انداز میں ٹھمکے لگانے کا طریقہ سکھاتی دکھائی دیتی ہیں۔ بعد ازاں دونوں ایک ساتھ رقص کرتے بھی نظر آتے ہیں۔
ایک اور ویڈیو میں جینیفر اپنی قریبی دوست جینیلیا دیشمکھ سے ملاقات کرتی ہیں اور انہیں گلے لگا کر گرمجوشی سے خوش آمدید کہتی ہیں۔ شادی کی یہ جھلکیاں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
کالعدم تنظیم سے وابستہ رہنے والی خواتین کی کوئٹہ پریس کلب میں گفتگو
کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تربت کے علاقے تمپ سے تعلق رکھنے والی خدیجہ پیر جان نے بتایا کہ وہ بی ایم سی کالج میں نرسنگ کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔
ان کے شوہر حاصل حرف دودا کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا، جنہوں نے پہلے ان کے بھائی کو تنظیم میں شامل کیا اور بعد ازاں انہیں بھی تنظیم کے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا خدیجہ پیر جان نے بتایا کہ انہیں کوئٹہ سے حراست میں لیا گیا۔
ان کے مطابق بحالی کے عمل کے دوران انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں پریس کانفرنس کے دوران بسیمہ سے تعلق رکھنے والی صفیہ عبدالخالق نے بھی بتایا کہ ان کا کزن اسرار کالعدم تنظیم بی ایل اے سے وابستہ تھا اور اسی نے انہیں تنظیم میں شامل کرایا۔
صفیہ عبدالخالق کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے ایک کمانڈر نے انہیں نیا موبائل فون فراہم کیا، جبکہ مبینہ خودکش حملے کے لیے گاڑی چلانے کی تربیت بھی دی گئی۔
’دھرندھر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگئی، صرف چار جیوری ارکان نے حمایت کی
وویک واسوانی کے مطابق ’دھرندھر‘ اگرچہ بعض لوگوں کو پسند آئی، لیکن جیوری کے نزدیک فلم آسکر کے لیے مطلوبہ معیار پر پوری نہیں اترتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ کی اداکاری سے مزین یہ فلم بھارتی ثقافت کی اس نوعیت کی نمائندگی نہیں کرتی تھی جسے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے فلم منتخب کرتے وقت جیوری تلاش کررہی تھی۔
فلم کے بجائے مراٹھی زبان کی ’گوندھل‘ کو 2027 کے آسکرز میں بھارت کی باضابطہ نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وویک واسوانی نے بتایا کہ ’دھریندر‘ کے حق میں 14 رکنی جیوری میں سے صرف چار ارکان نے ووٹ دیا۔
اس انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 33 فلمیں زیرِ غور آئیں، جن میں 14 ہندی، 4 مراٹھی، 4 تیلگو، 3 گجراتی، 3 تامل، ایک ملیالم، ایک نیپالی اور ناگالینڈ کی ایک فلم شامل تھی۔
سنتوش دواکَر کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی ’گوندھل‘ ایک تھرلر فلم ہے۔ اس کی کہانی مہاراشٹر میں ہونے والی روایتی آدھی رات کی ایک رسم اور لوک پرفارمنس کی ایک مخصوص شکل کے پس منظر میں آگے بڑھتی ہے، جبکہ فلم کا نام بھی اسی روایتی رسم سے لیا گیا ہے۔
کرینہ کپور کی نئی فلم کا باکس آفس پر کمزور آغاز، پہلے دن کیریئر کی سب سے کم کمائی
میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی کرائم تھرلر نے بھارت میں تقریباً 85 لاکھ روپے کے کاروبار سے اپنا سفر شروع کیا ہے۔
فلم کی کہانی دو پولیس افسران کے گرد گھومتی ہے، جو ایک سنگین ریپ اور قتل کے معاملے سے جڑے متنازع پولیس مقابلے کے بعد اخلاقی کشمکش میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ فلم کو بیک وقت ہندی اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔
پہلے دن کی مجموعی بھارتی کمائی میں ہندی ورژن کا حصہ سب سے زیادہ رہا۔ تقریباً 85 لاکھ روپے کے مجموعی بزنس میں سے ہندی ورژن نے 82 لاکھ روپے کمائے، جبکہ ملیالم ورژن صرف 3 لاکھ روپے کا کاروبار کرسکا۔
جنوبی خیبرپختونخوا میں نئے صوبے کی حمایت، بنوں کے شہری بھی نئے انتظامی یونٹ کے حامی
شہریوں کے مطابق لکی مروت، شمالی وزیرستان، ہنگو اور بنوں سمیت جنوبی اضلاع پر مشتمل نئے صوبے کا قیام عمل میں لایا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور تک رسائی عام آدمی کے لیے ممکن نہیں، نئے صوبے بننے سے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔
بنوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بنوں اور لکی مروت کی آبادی زیادہ ہے، یہاں نیا صوبہ بننے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شہریوں کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ ساتھ بنوں کو بھی الگ انتظامی یونٹ بنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
عظمیٰ بخاری کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت پر وکیل علی اشفاق نے عظمیٰ بخاری کے وارنٹ جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، عدالت کو پریشرائز یا دباؤ ڈالنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ وکیل نے عدالت سے فلک جاوید کے وکیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی۔
میاں علی اشفاق نے توہین عدالت کی درخواست کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عظمیٰ بخاری جرح کے لیے پیش نہیں ہوئی تھیں، عدالتی احکامات کے باوجود مدعیہ عدالت پیش نہ ہو تو قانون میں وارنٹ جاری کرنے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کی درخواست عدالتی کارروائی میں تاخیر کی کوشش ہے۔
عظمیٰ بخاری کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ دباؤ سے متعلق عدالت نے اپنے گزشتہ سماعت کے فیصلے میں لکھا ہوا ہے، عدالتیں کبھی کسی کے دباؤ میں نہیں آیا کرتیں۔ یہ کہنا کہ عدالت مدعیہ کے دباؤ میں ہے سراسر غلط ہے۔ وکیل نے عدالت سے فلک جاوید کے وکیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی۔
وکیل عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ انہیں کمرہ عدالت میں میڈیا کی موجودگی پر مسئلہ ہے، مین اسٹریم میڈیا سے کوئی مسئلہ نہیں، تاہم سوشل میڈیا پر ایکس کے ذریعے جھوٹ پھیلانے والوں سے مسئلہ ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ سماعت پر ایک یوٹیوبر نے معافی مانگی تھی جبکہ آج بھی ایک شخص کمرہ عدالت میں موجود ہے جو مسلسل جھوٹ پھیلاتا ہے۔
وکیل نے کہا کہ عدالتی کارروائی کے بعد ٹویٹس ہوتے ہیں اور میاں علی اشفاق نے عظمیٰ بخاری کو خاموش کروا دیا جیسے ٹویٹس کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق میاں علی اشفاق کو سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں مہم چلاتے ہیں۔ وکیل نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ سماعت پر ایک شخص کمرہ عدالت سے باہر چلا گیا تھا، اس کے باوجود اس نے عدالتی کارروائی سے متعلق ٹویٹس کیے۔
سماعت کے دوران عظمیٰ بخاری کی حاضری معافی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ وکیل عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ایک درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے اور پیر کے روز اس پر باقاعدہ کارروائی شروع ہونی ہے، درخواست کا فیصلہ ہونے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے۔
میاں علی اشفاق نے کہا کہ وہ اس درخواست پر بھی دلائل دیں گے اور پہلے توہین عدالت کی درخواست پر مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں اتنی اخلاق سے گری ہوئی درخواست نہیں دیکھی، 14 مرتبہ کارروائی مدعیہ کی وجہ سے ملتوی ہوئی۔ وکیل عظمیٰ بخاری نے انہیں اپنے الفاظ کے چناؤ کو درست کرنے کا کہا۔
عدالت نے عظمیٰ بخاری کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرکے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی فلک جاوید کے وکیل کی استدعا پر بھی سماعت کی۔ بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے عظمیٰ بخاری کی توہین عدالت کی درخواست اور حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کہا کہ جو بھی عدالت میں بیٹھتا ہے وہ دل بڑا کرکے بیٹھتا ہے، ہمیں دل بڑا کرنا بھی پڑتا ہے۔ پارٹیز ہماری بچوں کی طرح ہوتی ہیں، وکیل آفیسر آف دی کورٹ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیڈ بریکر لگانے کی بجائے اس کیس کا فیصلہ کریں، وکلا قانونی دلائل دیں اور ٹرائل کو آگے چلنے دیں۔ جج نے کہا کہ ان کے لیے دونوں پارٹیاں ایک جیسی ہیں اور ان کی گفتگو کا یہ تاثر نہ لیا جائے کہ دونوں وکلا میں سے کوئی ایک ان کے لیے مختلف ہے۔
سماعت کے دوران عظمیٰ بخاری کے وکیل نے فلک جاوید کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر کہا کہ یہ بڑی زیادتی ہے، فلک جاوید کو ہر صورت عدالت پیش کیا جانا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے فلک جاوید دو سال سے جیل میں ہیں، مگر یہ نہیں بتایا جاتا کہ وہ اس کیس میں ضمانت پر ہیں۔
وکیل عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فلک جاوید کے وکیل کے سوشل میڈیا کے لوگوں کے حق میں بولنے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔ ہر پیشی پر جب ملزمہ فلک جاوید عدالت پیش ہوتی ہیں تو ایک وکیل ساتھ موجود ہوتا ہے، سامنے کیمرے والے ہوتے ہیں جن کا تعلق کسی ٹی وی چینل سے نہیں ہوتا۔ وکیل کے مطابق شاید اسی لیے انہیں سوشل میڈیا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذاتی حملہ ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوہاٹ کا دورہ، پولیس لائنز دھماکے کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات
اموقع پر پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ریسکیو 1122، ڈاکٹرز، ضلعی انتظامیہ اور کوہاٹ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا  کہ گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف تقریباً 20 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے دوران جس بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس جوانوں اور شہریوں نے قوم اور ملک کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے اور تمام زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا 2004 سے مسلسل دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اس دوران صوبے کے 80 ہزار قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ طویل قربانیوں کے بعد صوبے میں امن قائم ہوا تھا اور عمران خان کے دور حکومت میں خیبرپختونخوا نے امن دیکھا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس دور میں پاکستان کی خارجہ پالیسی عوام اور ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر بنائی گئی۔ افغانستان میں ایسی حکومت کے باوجود جس کے پاکستان کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے، عمران خان نے اسٹیٹس مین کا کردار ادا کیا، افغانستان کو پاکستان مدعو کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی۔
انہوں نے کہا کہ آج صورتحال اس کے برعکس ہے۔ جس حکومت کے آنے پر ہم نے جشن منایا اور جس کے ساتھ چائے کے پیالے پیے، آج اسی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں، بارڈر بند ہے، تجارت متاثر ہے، قبائلی اضلاع میں معاشی سرگرمیاں محدود ہو چکی ہیں اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
بارڈر کی بندش سے گزشتہ مالی سال خیبرپختونخوا کو 8 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا اور رواں مالی سال بھی صوبے کو معاشی نقصان کا سامنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی ایک بڑی وجہ ناکام خارجہ پالیسی ہے۔
گزشتہ 22 سال سے ایک ہی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، لیکن اگر کوئی پالیسی موثر نتائج نہیں دے رہی تو اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی پالیسی کسی جماعت کے فائدے کے لیے نہیں بلکہ خیبرپختونخوا اور پورے پاکستان کے عوام کے مفاد میں ہے۔ اگر اس پالیسی پر عمل کیا جائے تو 100 دن میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ریاستی اداروں اور وفاقی حکومت کی توجہ دہشت گردی کے خاتمے کے بجائے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کو روکنے پر مرکوز ہے۔ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو دوسرے صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینا، جلسے اور احتجاج روکنا اور سیاسی نعروں تک پر پابندیاں عائد کرنا اس ترجیح کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور پولیس مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ پولیس اہلکار شہید اور زخمی ہو رہے ہیں، عوام اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود صوبے کو ہی خطرے کے طور پر پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ کی جانب سے بھارت کے بجائے پاکستان کے تین چھوٹے صوبوں سے خطرے کا اظہار انتہائی افسوسناک ہے۔ اگر بھارت اور فتنہ الہندستان سے کوئی خطرہ نہیں اور خطرہ اپنے ہی صوبوں سے ہے تو یہ ریاستی بیانیے کے حوالے سے ایک سنگین سوال ہے۔
وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں، عوام اور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے صوبے، اپنی عوام اور پاکستان کے لیے مضبوطی سے کھڑا رہنا ہوگا۔ 22 سال کی قربانیوں کے باوجود اگر صوبے کے عوام اور پولیس کے حوصلے بلند ہیں تو انہیں آئندہ بھی دہشت گردی کے خلاف اسی عزم کے ساتھ کھڑا رہنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی پولیس کی استعداد کار بڑھانے، جدید اسلحہ، آلات اور انفراسٹرکچر کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اے ڈی پی سے ہٹ کر 35 ارب روپے اضافی فراہم کیے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کا بجٹ تقریباً 81 ارب روپے سے بڑھا کر 190 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنا اس لیے ضروری ہے کہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی کابینہ اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز نے بھی اپنے ترقیاتی پیکیجز میں کٹوتی کرکے پولیس کے لیے وسائل مختص کیے ہیں، کیونکہ صوبائی حکومت اور منتخب نمائندے اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ امن کے بغیر ترقی کا سفر آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی پالیسی کے نتیجے میں دہشت گردی دوبارہ بڑھی ہے، تاہم خیبرپختونخوا اس کا مقابلہ کرے گا۔ پالیسی میں تبدیلی کے لیے صوبائی حکومت اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کرتی رہے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مالی سال 2026-27 خیبرپختونخوا کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ جو شہداءحکومتی شہداءپیکیج کے دائرہ کار میں نہیں آتے، ان کے خاندانوں کے لیے بھی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کوہاٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لیے جدید طبی آلات کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اور دیگر ضروری جدید آلات کی کمی کو دور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جاری ہے اور جہاں جہاں جدید طبی آلات کی ضرورت ہوگی وہاں وہ فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کوہاٹ واقعے میں متاثر ہونے والی مسجد کی تعمیر نو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسے بہترین انداز میں دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کوہاٹ میں اسپیشل برانچ کے لیے پولیس اسٹیشن کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کوہاٹ پولیس ہسپتال کو بھی بہتر بنانے اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوہاٹ پر طبی سہولیات کا بوجھ زیادہ ہے، اسی لیے ایک ہزار بستروں کے ہسپتال کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔ یہ منصوبہ مکمل طور پر صوبائی حکومت فنڈ کرے گی اور اسے ریکارڈ مدت میں تقریباً چھ ماہ میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیل اسٹرکچر تقریباً چھ سے سات ماہ میں مکمل ہو سکتا ہے، اس لیے کوہاٹ کے علاوہ مالاکنڈ اور پشاور میں بھی متعلقہ منصوبوں کو صوبائی حکومت خود فنڈ کرے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھماکے سے ہونے والے نقصانات کی بحالی اور متاثرہ عمارتوں کی تعمیر نو کی جائے گی، تاہم سب سے اہم چیز عوام اور پولیس کا حوصلہ ہے، جسے کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے پولیس نفری میں کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو کابینہ میں زیر بحث لا کر ضروری فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا دورہ کر کے دھماکے کے زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فلم کی پروموشنل تقریب میں زارا نور عباس کی ہیوی بائیک پر انٹری، ویڈیو وائرل
اداکارہ ڈیفنس میں بغیر کسی نمایاں سیکیورٹی کے عام افراد کے درمیان ہیوی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے تقریب میں پہنچیں۔
زارا نور نے نئے ماڈل کی ہیوی بائیک پر سن گلاسز پہن کر فلم کی پروموشنل تقریب میں انٹری دی۔ ان کا یہ غیر معمولی انداز دیکھ کر وہاں موجود میڈیا نمائندوں اور دیگر افراد نے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سے ’شیروز‘ کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے۔ زارا نور نے فلم کی کہانی اور کرداروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم میں تین ہیروئنز ہیں، جن میں ان کے علاوہ کنزہ ہاشمی اور اشنا شاہ شامل ہیں۔
حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کا کہنا تھا عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، موجودہ صورتحال میں وزیراعظم نے عوام کے لیے خصوصی ریلیف پروگرام شروع کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا وزیراعظم شہبازشریف نے رجسٹریشن میسج کو بالکل مفت کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے، 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والے موٹرسائیکل، چنگچی اور رکشوں کو ہفتے میں 500 روپے کی رعایت ملےگی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیکل، چنگچی اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہوں گے، اسکیم میں 91.6 فیصد رجسٹریشن 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کی ہے، 800سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا تناسب 8.4 فیصد ہے۔
این اے 77 گوجرانوالہ: راشد بشیر ورک کو ن لیگ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے این اے 77 گوجرانوالہ میں راشد بشیر ورک کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب میں راشد بشیر ورک مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے، انہیں پارٹی ٹکٹ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔
این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب 8 نومبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نشست چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔
ایران جنگ میں امریکی فوج کا جانی و مالی نقصان؛ ٹرمپ کیلیے مڈٹرم الیکشن ڈراؤنا خواب بن گیا
ایسوسی ایٹڈ پریس اور نیویارک ٹائمز کی تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی فوج کے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے قانون سازوں کو فراہم کیے گئے نئے ترین فوجی تخمینے کے مطابق تین ستمبر تک اس تنازع کی مجموعی لاگت بڑھ کر 43.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل امریکی کانگریشنل بجٹ آفس نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ یکم اگست تک جنگی اخراجات 38 ارب ڈالر تھے جس کا مطلب ہے کہ محض ایک ماہ کے دوران ہتھیاروں اور فوجی کارروائیوں کی مد میں مزید 6 ارب ڈالر سے زائد کا ضیاع ہوا ہے۔
اس بے پناہ خرچ کا بڑا حصہ مہنگے ہتھیاروں، میزائلوں کی تبدیلی اور جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران ایندھن کے اخراجات پر صرف ہو رہا ہے۔
امریکی ماہرینِ معیشت اور آزاد تحقیقی اداروں کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کے ان پوشیدہ اخراجات نے ملکی معیشت پر سنگین بوجھ ڈال دیا ہے، جس کے باعث نہ صرف امریکی دفاعی اسٹاک میں کمی آ رہی ہے بلکہ سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے اندر مہنگائی کی شرح میں بھی مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
اس رپورٹ پر ڈیموکریٹک رہنماؤں نے صدر ٹرمپ اور ریپبلکن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکومت ملکی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈز کی کمی کا رونا روتی تھی، وہ اس بے مقصد اور خطرناک جنگ کے لیے اربوں ڈالر آسانی سے اڑا رہی ہے، جس کا حتمی نقصان براہ راست امریکی ٹیکس دہندگان کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی ایک تہلکہ خیز رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی اصل تعداد عوامی سطح پر جاری کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔
رپورٹ میں پینٹاگون کے اندرونی ریکارڈ تک رسائی رکھنے والے چھ امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ اس فوجی تنازع میں اب تک کم از کم 22 امریکی فوجی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ امریکی محکمہ دفاع کے پبلک ڈیٹا بیس میں ہلاکتوں کی تعداد صرف 18 بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کی جانب سے اصل حقائق کو چھپانے پر ان کے اپنے محکمے کے بعض عہدیداروں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔ دوسری جانب امریکی حکومت اور محکمہ دفاع نے اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ کو سراسر جھوٹ قرار دیا ہے۔
تاہم، اخباری رپورٹ کے مطابق ان تمام ہلاکتوں کا براہ راست تعلق لڑائی سے نہیں ہے بلکہ ان میں وہ فوجی بھی شامل ہیں جو مشرق وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کے دوران غیر جنگی مشنز یا دیگر حادثات کا شکار ہوئے اور پینٹاگون نے ان کے نام پبلک ڈیٹا بیس میں شامل نہیں کیے۔
امریکی سینیٹر ٹیمی ڈکورتھ سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے انکشافات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ پینٹاگون نے فی الحال ہلاکتوں کے ان اعداد و شمار میں واضح فرق کی کوئی باقاعدہ وضاحت پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم ترین رابطہ ، اندرونی کہانی سامنے آگئی
اس رابطے کا انکشاف سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے صحافی سے گفتگو میں کیا۔
صحافی نے علامہ راجہ ناصر عباس سے سوال کیا کہ کیا اس ہفتے آپ کی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی؟
علامہ راجہ ناصر عباس نے تصدیق کی کہ بلکل ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کے معاملات پر گفتگو ہوئی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملاقات مں لانگ مارچ اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، یہ ملاقات اُن کی خواہش پر ہوئی، میں نے کسی سے درخواست نہیں کی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ  چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملاقات علامہ راجہ ناصر عباس اور محسن نقوی کی ملاقات کروائی،  ملاقات 1:15 گھنٹا جاری رہی، ملاقات میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات علامہ راجہ ناصر عباس کے رشتہ دار کے گھر ہوئی، ملاقات میں 27 ستمبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر بات چیت  ہوئی، محسن نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس کو وزیراعظم سے ملاقات کرنے کا کہا۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ وزیراعظم سے ملاقات کریں تاکہ اس کے بعد بانی چئیرمین اور بشری بی بی کو ریلیف دیا جائے، محسن نقوی نے 27 ستمبر کا احتجاج منسوخ کرنے کی بات کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مذاکرات کے لیے بانی چئیرمین سے ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کرنا ہوگا۔
ذرائع نے کہا کہ احتجاج کی کال واپس لینے پر بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرنے پر بھی بات ہوسکتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس نے محمود خان اچکزائی سے بھی محسن نقوی کی ٹیلفون پر بات کروائی۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آپ بانی چئیرمین سے ملاقات کراوئیں تاکہ احتجاج کال آف کرنے کے  حوالے سے ان سے مشاورت کی جا سکے، محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کی کال واپس لے کر دوبارہ احتجاج نہیں ہونا چاہیے۔
محسن نقوی نے مؤقف اپنایا کہ کال آف کی تو پھر کال آف ہی رکھیں گے، ذرائع نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے وزیر اعلی کے پی سے بھی ملاقات کی، پیر اور منگل کو بھی احتجاج کے حوالے سے مشاورت ہو گئی۔
بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان رجیم کی ذمے داری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ  افغان طالبان رجیم سے پاکستان کا ایک ہی ٹھوس مطالبہ ہے کہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان کے اندر ہونے والی دہشتگردی کو روکے۔
انہوں نے کہا کہ 80 فیصد خودکش بمبار افغان ہیں ۔ افغانستان سے پاکستان آنے والی ہر تشکیل میں افغان شہری موجود ہوتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اگر افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کرتی تو پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
بلوچستان کی صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں، وہ اپنے نظریے کو بندوق کی نوک پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دہشتگردی کی سرپرستی بھارت کر رہا ہے اور سوشل میڈیا باہر سے چلایا جا رہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ریاست کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
سعودی عرب کے حوالے بات کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان عملی طور پر سعودی عرب کی مدد کے لیے وہاں موجود ہے اور سفارتی لحاظ سے بھی سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان سعودی قیادت کی ضرورت کے مطابق حرمین شریفین اور سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی حد تک بھی جانے کے لیے مکمل تیار ہے۔ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے، جو جذباتی، دیرینہ، تاریخی اور اٹوٹ رشتے سے جڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کے خلاف ہونے والی کسی بھی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے بلکہ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت بھی جو وعدے اور عزم کیے ہیں، ان کی پاسداری کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مسلسل سعودی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے۔
یوئیفا اور کونکاکاف کا فیفا سے رکن ممالک کو 10 ملین ڈالر دینے کا مطالبہ
یوئیفا کے صدر الیگزینڈر چیفرین اور کونکاکاف کے سربراہ وکٹر مونٹاگلیانی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فیفا کے پاس 2023-26 سائیکل کے اختتام پر تقریباً 6 ارب ڈالر کے ذخائر متوقع ہیں جو 2030 ورلڈ کپ تک ادارے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی سے زیادہ ہیں۔
دونوں عہدیداروں نے تجویز دی کہ 2027-30 کے دوران فیفا کی تمام 211 رکن ایسوسی ایشنز کو کم از کم 10 ملین ڈالر فی کس دیے جائیں جو فٹبال کی ترقی اور انفراسٹرکچر پر خرچ کیے جائیں۔
اس ایک مرتبہ کی تقسیم پر فیفا کو تقریباً 2.11 ارب ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔
یہ مطالبہ انفانٹینو کے متنازع فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جسے قومی فٹبال ایسوسی ایشنز کی مخالفت کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔
یوئیفا اور کونکاکاف نے فیفا کے مالی معاملات کے آزادانہ جائزے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنۃ الہندوستان سے ہے اور وہ کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ برآمد اسلحے اور دیگر شواہد کو تحویل میں لے کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے ممکنہ ساتھیوں اور سہولت کاروں سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔ دہشتگردوں کے کراچی میں موجود نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
خواتین کو دوستی کی پیش کش کرنے والے اہلکار کی ویڈیو سامنے آگئی
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ متاثرہ خواتین کے مطابق پولیس اہلکار نے رکشہ روک کر انہیں دوستی کی پیشکش کی۔ خواتین کا کہنا ہے کہ اہلکار نے ناشتے کی دعوت دینے اور مالی مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔
خواتین نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکار نے ان کا موبائل نمبر حاصل کیا اور وردی کے بغیر ملاقات کرنے کا کہا۔ اس دوران رکشے میں موجود دوسری لڑکی نے ہراسانی کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق خاتون کو دوستی کی پیشکش کرکے ہراساں کرنے پر متعلقہ پولیس اہلکار عمران کو معطل کردیا گیا ہے، جو عزیز بھٹی تھانے میں تعینات تھا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے واقعے کی شفاف، غیر جانب دارانہ اور میرٹ پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انکوائری افسر کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
زبیر نذیر شیخ نے کہا کہ معطل اہلکار کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون کو دوستی کی پیشکش اور ہراسانی کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی؛ گھر سے 22 سالہ ہندو نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ راہول ولد گنیش کے نام سے ہوئی ہے، جو ملازمت پیشہ اور مٹھی کا رہائشی تھا۔
راہول نے گزشتہ روز اہلخانہ کو پیغام بھیجا تھا کہ ’آج میرا آخری دن ہے‘۔ اہلخانہ راہول کو تلاش کرتے رہے، تاہم آج کچے مکان سے اس کی لاش ملی۔
کراچی؛ گھر میں واردات؛ چور نقدی، زیور اور کچن کے برتن بھی لے گئے
فیملی کے مطابق واردات اس وقت کی گئی جب گھر کے افراد اسپتال میں موجود تھے۔ ملزمان نے پلاس کے ذریعے تالے کی کنڈی کو جڑ سے اکھاڑا اور گھر میں داخل ہوکر سامان چوری کیا۔
فیملی کے مطابق ملزمان گھر میں رکھے 20 ہزار روپے نقد اور تقریباً 50 ہزار روپے مالیت کا سونا لے گئے۔ سونا ہلکی مالیت کی ایک انگوٹھی اور بالیوں کی شکل میں تھا، جو بچی کی ولادت پر جاننے والوں کی جانب سے تحفے میں ملا تھا۔
متاثرہ خاندان نے بتایا کہ والد کو ڈائیلائسز کے لیے اسپتال لے کر گئے تھے، جبکہ والدہ سول اسپتال میں داخل ہیں اور آج ان کے پیر کا آپریشن ہے۔ گھر کے سربراہ نے بتایا کہ وہ کارپینٹر کا کام کرتے ہیں اور والدین کے علاج پر اپنی جمع پونجی خرچ کردی ہے۔
فیملی کے مطابق گھر میں جو کچھ تھوڑا بہت موجود تھا، وہ بھی چور لے گئے۔ ملزمان چولہا اور کچن میں رکھے اسٹیل کے گلاس تک اپنے ساتھ لے گئے۔
متاثرہ خاندان نے پولیس سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور ان کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر کا سامان اور قیمتی اشیا چوری ہونے سے انہیں شدید نقصان کا سامنا ہے۔
نئے صوبے؛ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا فلسفہ ہی ’پاکستان کھپے‘ ہے، سندھ دھرتی کو انتظامی اکائیوں میں بانٹنے کی خواہش رکھنے والے ملک کو جوڑنے کا دعویٰ نہ کریں۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ سیاسی مصلحتوں کے تحت چہرہ بدلنے والے آج سندھ دھرتی کو تقسیم کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ لاشوں کی سیاست پر جنم لینے والے آج معصومیت کا لبادہ اوڑھ کر صوبائی خودمختاری پر شب خون مارنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم نے وفاق کو مضبوط اور عوام کو حقوق دیے، دھرتی ماں کو توڑنے کی بات کرنے والے ملکی تاریخ سے ناواقف ہیں۔ شہر کو بارود کے ڈھیر پر بٹھانے والے ماضی کے کردار آج اندرون سندھ کی ماؤں اور بہنوں کے ہمدرد بننے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ موبائل چھیننے پر سیاست چمکانے والے بتائیں کہ جب ان کے دور میں پورے پورے خاندانوں کے چراغ گل کیے گئے تو ان کی غیرت کہاں تھی؟ ایم کیو ایم کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے صرف نفرتیں بوئیں، اب نیا روپ دھار کر سندھیوں اور مہاجروں کو لڑا نہیں سکتے۔
سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ سندھ کی دھرتی صوفیائے کرام کی دھرتی ہے، یہاں کسی ضمیر فروش کی نفرت انگیز سیاست کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ حکومت سندھ کی عوامی مقبولیت سے بوکھلا کر اپوزیشن رہنما سستی شہرت اور پریس کانفرنسز کا سہارا لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی وجود کو برقرار رکھنے کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ سندھ کے اسپتالوں اور صحت کے نظام پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے اپنے دور اقتدار کی کرپشن اور بربادی کا حساب دیں۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق انتظامی یونٹس کے نام پر سندھ کی تقسیم کا راگ الاپنے والے دراصل ملک میں نئے انتشار کا بیج بو رہے ہیں۔ سندھ حکومت وڈیروں کی نہیں بلکہ غریب ہاریوں، مزدوروں اور عوام کی نمائندہ حکومت ہے، جس کی بنیادیں جمہوریت پر ہیں۔
فیکٹ چیک: کیا ایڈ شیران نے ساتھی فنکاروں کے ٹور چھوڑنے کے بعد اکیلے کنسرٹ میں پرفارم کیا؟
یہ دعویٰ درست نہیں۔
یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ریپر میکلمور کو فلسطین کی حمایت میں بیانات کے بعد ایڈ شیران کے لوپ ٹور سے ہٹایا گیا، جس کے بعد کئی سپورٹنگ فنکاروں نے بھی ٹور سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
تحقیق کے مطابق وائرل ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ 2022 کی ہے اور اسے موجودہ تنازع سے غلط طور پر جوڑا جا رہا ہے۔ ریورس امیج سرچ کے دوران یہی مناظر دسمبر 2022 میں شیئر کی گئی ایک پرانی ویڈیو میں ملے، جبکہ دوسرے زاویے سے بنائی گئی اسی پرفارمنس کی ویڈیو جولائی 2022 میں بھی موجود تھی۔
Los teloneros de Ed Sheeran no vendieron las entradas y llenaron estados, pero le dijeron que no y se fueron.
Su banda no convoca giras alrededor del mundo pero le dijeron que no y se fueron.
¡Lo dejaron completamente solo!
Pero olvidaron que el cabeza de cartel, el hombre…
— 📢Rebelión en la Granja🚨 (@elorwelliano) September 17, 2026
ویڈیو دراصل لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں ایڈ شیران کے 2022 کے میتھیمیٹکس ٹور کی پرفارمنس کی ہے۔ ویمبلے اسٹیڈیم کی آفیشل ویب سائٹ بھی تصدیق کرتی ہے کہ ایڈ شیران نے جون اور جولائی 2022 میں وہاں پانچ شوز کیے تھے۔
میکلمور تنازع اور سپورٹنگ فنکاروں کے ٹور چھوڑنے کے بعد ایڈ شیران نے کوئی نئی سولو یا گروپ پرفارمنس نہیں کی۔
Ed Sheeran really said, “If everyone else is leaving, I might as well make it interesting.”
When the opening acts are cancelled and your own band quits, you know the tour has entered a completely different level of chaos.
But beyond the joke, when the people who are supposed…
— QouteRoast 🔥 (@QouteRoast) September 17, 2026
نتیجہ:
اسلام آباد معاہدے کی طرف واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں، تہران
وزارت داخلہ کے ترجمان علی زینیوند نے کہا کہ مسائل کو حل کرنے اور اسلام آباد معاہدے کی طرف واپسی کے لیے کوششیں اور بین الاقوامی سفارتی ثالثی جاری ہے۔
ایک نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تہران توقع کرتا ہے کہ ہم منصب اس معاہدے کے اپنے پہلو کا احترام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ دوسرا فریق اس معاہدے میں اپنے وعدوں پر قائم رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کی ایرانی ریاست کی اعلیٰ سطحوں پر منظوری دی گئی تھی، بشمول سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے۔
منتخب اسکولز کے کھلاڑیوں کی تربیت اور غذائیت پر توجہ دیں گے، چیئرمین پی سی بی
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان بھر کے 1400 اسکولز اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ رواں سال 21 ہزار طلبہ اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شریک ہوں گے اور اس  پروگرام میں 2900 میچز کھیلے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 1400 اسکولز میں سے 50 بہترین ٹیمیں پی سی بی اپنائے گا۔ منتخب اسکولز کے کھلاڑیوں کی تربیت اور غذائیت پر توجہ دیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 21 ہزار بچوں کی انفرادی کارکردگی بھی مانیٹر کی جائے گی۔ اسکول کرکٹ کے لیے الگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ اسکول کرکٹ کو سالانہ نہیں مستقل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بنانا چاہتے ہیں۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اسکول کرکٹ پروگرام میں گوادر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔ پی سی بی کی اکیڈمی میں تقریبا25 بچوں پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکولز کی تعداد 1400 سے بڑھا کر 2000 تک لے جانے کا ہدف ہے۔ طویل المدتی ہدف اسکول کرکٹ کو 3000 سے 5000 اسکولز تک پہنچانا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، مسئلہ سہولیات اور رسائی کا ہے، اسکول کرکٹ کی کوریج سے دور دراز علاقوں کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی کے تقریباً 70 گراؤنڈز دوبارہ بورڈ کے پاس آچکے ہیں۔ حیدرآباد اسٹیڈیم کی بحالی کے لیے سندھ حکومت سے کام جاری ہے۔
کم محنت میں ہینڈسم اور اسٹائلش کیسے نظر آئیں؟ 'کلین بوائے ٹرینڈ' کے بارے میں جانیے
اس ٹرینڈ کا مقصد بہت زیادہ تیار ہوئے بغیر صاف ستھرا، سادہ اور اسٹائلش نظر آنا ہے۔ یعنی ایسا لک جس میں لباس سے لے کر بالوں اور اسکن کیئر تک ہر چیز سادہ ہو لیکن مجموعی انداز متاثر کن نظر آئے۔
اسکن کیئر سے کریں شروعات
’کلین بوائے‘ لک کیلئے کسی پیچیدہ اسکن کیئر روٹین کی ضرورت نہیں۔ ایک اچھا کلینزر، موئسچرائزر اور سن اسکرین بنیادی چیزیں ہیں۔ مقصد جلد کو صاف اور صحت مند رکھنا ہے۔
بالوں کا خیال بھی ضروری
اس لک میں ہیئر اسٹائل بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہلکا میسی لک یا سلیک بیک ہیئر میں سے کوئی بھی اسٹائل اپنایا جا سکتا ہے، بس بال صاف اور اچھی طرح سیٹ ہونے چاہئیں۔
لباس کیسا ہونا چاہیے؟
’کلین بوائے‘ فیشن میں نیوٹرل رنگ اور سادہ ڈیزائن زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔ سفید، بلیک، بیج، گرے اور دوسرے ہلکے رنگوں کے سادہ کپڑے اس لک کیلئے موزوں رہتے ہیں۔
بیوی کو اپنے دوستوں سے رابطہ کرنے پر مجبور اور تشدد کرنے والا شوہر گرفتار
ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزم عادل کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد نے پولیس ٹیم کے ساتھ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عادل کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیوی کو اپنے دوستوں سے رابطہ کرنے پر مجبور کرتا تھا۔
ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزم عادل بیوی کو تشدد اور ہراساں کرنے کے ساتھ کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ خواتین پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایران میں انڈوں کے ساتھ تصاویر بنانے کا نیا ٹرینڈ، آخر ماجرا کیا ہے؟
اس دلچسپ ٹرینڈ کے پیچھے وجہ بھی اتنی ہی حیران کن ہے، ایران میں بڑھتی مہنگائی کے باعث روزمرہ استعمال کی عام چیز انڈا بھی کئی لوگوں کیلئے مہنگی خریداری بنتا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صارفین سوشل میڈیا پر انڈوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، جسے ملک میں بڑھتی قیمتوں کے خلاف ایک علامتی احتجاج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
آخر انڈا اتنا خاص کیوں ہو گیا؟
رپورٹس کے مطابق تہران میں ایک انڈے کی قیمت اس وقت تقریباً 4600 سے 8000 تومان کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔
صرف انڈے ہی نہیں بلکہ دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے بھی ایرانی گھرانوں کے بجٹ کو متاثر کیا ہے، جبکہ ڈالر کی بڑھتی قدر نے معاشی دباؤ میں مزید اضافہ کیا ہے۔
مہنگائی کی شدت کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ایک مشیر نے حال ہی میں بچوں کے ڈائپر کی قیمت 8 لاکھ 60 ہزار تومان تک پہنچنے کی مثال بھی دی۔
شاداب خان کی مبینہ جانب دارانہ سلیکشن پر دو سابق کرکٹر آمنے سامنے، الزامات کی بوچھاڑ
توصیف احمد نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں ٹیم سلیکشن میں مبینہ جانبداری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ثقلین شاداب کے علاوہ کسی اور کھلاڑی کو نہیں دیکھتے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں فون کرکے شاداب کے معاملے میں نرمی برتنے کا کہا گیا۔
میزبان فواد عالم کی جانب سے ثقلین مشتاق کا نام لینے پر توصیف احمد نے اثبات میں جواب دیا۔
🚨 TAUSEEF AHMED MAKES A SERIOUS CLAIM🤯 [Fawad Alam Show/YT]
- Former selector Tauseef Ahmed claims that Saqlain Mushtaq called him regarding Shadab Khan’s selection and even had someone speak to him about it.
“I have the recording. They only see Shadab Khan.”#Cricket…
— Rana Ahmad. (@AhmadRana056) September 19, 2026
سابق پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الزامات کا جواب دیتے ہوئے توصیف احمد سے کہا کہ اگر ان کے پاس ریکارڈنگ موجود ہے تو اسے عوام کے سامنے پیش کریں۔
ثقلین کا کہنا تھا کہ انہوں نے توصیف کو سینئر ہونے کے ناطے احترام سے فون کیا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بھی مکمل ریکارڈ موجود ہے اور اگر توصیف اپنا ریکارڈ جاری کرتے ہیں تو وہ بھی اپنا ریکارڈ سامنے لانے کے لیے تیار ہیں تاکہ عوام خود حقیقت کا فیصلہ کر سکیں۔
Mr. Tauseef Ahmed, you said you have my voice message—prove it. Release it publicly. I called you out of respect, because I respected you as a senior. Don’t lie, don’t hide, and don’t twist the facts. I have the full record too. Release yours, and I’ll release mine. Let the…
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) September 18, 2026
پاکستان بھارتی میڈیا کے حواسوں پر سوار، میڈیا کوریج میں نمایاں ترین موضوع بن گیا
ساؤتھ ایشیا انڈیکس کے تجزیے کے مطابق بھارتی میڈیا کے روزمرہ تجزیے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ میں "پاکستان" چھٹے نمبر پر رہا.
بھارتی میڈیا میں "پاکستان" کا ذکر 423 مرتبہ ریکارڈ کیا گیا، چھ ماہ کے دوران بھارتی میڈیا کی بین الاقوامی کوریج میں پاکستان سب سے نمایاں موضوع رہا.
25 کروڑ کی آئس برآمدگی؛ ’پنکی 2‘ حرا ناز ساتھی سمیت عدالت میں پیش
سٹی کورٹ میں  پیش کی گئی ملزمہ حرا ناز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جب کہ عدالت نے ملزمہ کے دیور ملزم عبدالغفار کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
پولیس نے عدالت سے دونوں ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی آئس برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات بھی عدالت میں پیش کردی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم پرویز، جو ملزمہ حرا ناز کا شوہر ہے، فرار ہوگیا ہے۔ مرکزی ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے، جبکہ ملزمان کا سی آر او بھی کرانا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیے کہ مرد ملزم کا ریمانڈ دے دیتے ہیں جبکہ خاتون ملزمہ کو جیل بھیج دیتے ہیں۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر ملزمہ کو جیل بھیجا گیا تو کیس خراب ہوجائے گا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے پورے پاکستان میں نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش اور مرکزی ملزم سمیت دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری رکھنے کا مؤقف اختیار کیا۔
گوادر ایئرپورٹ ہفتے میں 3 دن بند رہے گا، نئے اوقات جاری
تفصیلات کے مطابق گوادر ایئرپورٹ بدھ، جمعہ اور ہفتے کو بند رہے گا، جبکہ دیگر دنوں میں مخصوص اوقات کے دوران پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔
نئے اوقات کار کے مطابق گوادر ایئرپورٹ پیر اور جمعرات کو دوپہر 2 بج کر 15 منٹ سے شام 4 بج کر 45 منٹ تک کھلا رہے گا۔
گوادر ایئرپورٹ منگل کو صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 9 بج کر 30 منٹ تک اور دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے 2 بج کر 15 منٹ تک آپریشنل رہے گا۔
اسی طرح اتوار کے روز گوادر ایئرپورٹ صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلا رہے گا۔ ایئرپورٹ کے نئے اوقات کار 30 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔
مقررہ اوقات کار کے علاوہ گوادر ایئرپورٹ سے پرواز کے خواہشمند سول یا فوجی طیاروں کو 24 گھنٹے قبل ایئرپورٹ انتظامیہ کو اطلاع دینا ہوگی۔
مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات آنا شروع
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مالی سال 2025-26 میں پاکستان کا مجموعی برآمدی حجم 30 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی مجموعی برآمدات 32 ارب ڈالر سے کم ہوکر 30 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔ چاول کی برآمدات میں سب سے زیادہ ایک ارب 2 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ ٹیکسٹائل، چینی اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 10 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ وسطی ایشیا اور افغانستان کے لیے برآمدات میں 59 فیصد تک کمی سامنے آئی۔
پیٹرولیم لیوی ہر صورت ختم کرنی پڑے گی، کل سے لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی
لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پٹرولیم لیوی کے بھتے کو کوئی جواز نہیں ہے،   ایف بی آر کا عملہ ٹیکس کے اہداف پورے نہیں کرتا،  یہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے بھتہ ٹیکس لیتے ہیں، وفاقی حکومت کے اخراجات ایک ٹریلین سے بڑھ چکے ہیں، حکومت اپنے اخراجات میں 30 فیصد اضافہ کرتی ہے،عوام سے قربانی مانگتے ہیں، پٹرولیم لیوی 107 روپے فی لٹر وصول کی جا رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  لیوی کے علاوہ کئی طرح کے ٹیکسز بھی پٹرول پر عائد ہیں،  یہ اپنی کرپشن اور لوٹ مار ختم کرنے کو تیار نہیں  ہیں،  مذاکرات میں یہ کہتے ہیں ہمیں تجاویز دیں، جو ہمارا کام نہیں ہے، ہم نے مذاکرات میں تجاویز بھی دیں، یہ ماننے کو تیار نہیں،  یہ آئی ایم ایف کا بہانہ بنا کر عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں سود تین فیصد کر دو، یہ کہتے ہیں اسٹیٹ بنک خودمختار ہے، اسٹیٹ بنک میں تقرریاں تو حکومت ہی کرتی ہے، انہوں نے نام نہاد ریلیف کا اعلان کیا، یہ عوام کو خیرات ہے، جماعت اسلامی کی تحریک اب پوری قوم کی آواز بن چکی ہے، پٹرولیم لیوی ہر صورت ختم کرنی پڑے گی، کل سے لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں، حکومت نے پھر رابطہ کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  ہم نئے کئی میٹنگز کر لیں، حکومت ہر مرتبہ وقت مانگتی ہے،  اگر حکومت لیوی ختم کرتی ہے تو ان سے بات ہو سکتی ہے، اگر لیوی ختم نہیں کرتے تو ہم لانگ مارچ کسی صورت ختم نہیں کریں گے، حکومت پروپوزل کے ساتھ آئے گی تو بات کریں گے، عوام کو خیراتی ریلیف نہیں ان کا حق چاہئے،  حکمرانوں کا فرض ہے کہ عوام کو ریلیف دے۔
ایس ای سی پی نے 573 کیسز نمٹا دیے؛ 4.73 ارب سے زائد کے جرمانے عائد
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایڈجیوڈیکیشن کیسز کا 98 فیصد بیک لاک نمٹاتے ہوئے کمپنیز ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 573 مقدمات میں فیصلے جاری کردیے۔
ان مقدمات میں مجموعی طور پر 4.73 ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کی تعیناتی کے بعد کمیشن کے شعبہ ایڈجیوڈیکیشن کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔ شعبے نے 969 ایڈجیوڈیکیشن ریکمنڈیشن نوٹسز میں سے 953 کا جائزہ مکمل کیا اور 573 کیسز میں کارروائی مکمل کرکے فیصلے جاری کیے۔
ایس ای سی پی کے مطابق قانونی کارروائی شروع کرنے سے متعلق باقی سفارشات بھی بہتر نگرانی اور مؤثر کیس مینجمنٹ کے ذریعے نمٹا دی گئی ہیں، جس کے بعد شعبہ ایڈجیوڈیکیشن کا تمام بیک لاگ ختم ہوگیا ہے۔
یہ جرمانے لسٹڈ، ان لسٹڈ اور نجی کمپنیوں کے علاوہ سیکیورٹیز بروکرز، انشورنس کمپنیوں اور نان بینکنگ فنانس کمپنیوں پر کمپنیز ایکٹ، سیکیورٹیز ایکٹ، دیگر قوانین اور ریگولیٹری ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر عائد کیے گئے۔
کیسز میں سرکاری ملکیتی کمپنیوں کی جانب سے قابل اطلاق کارپوریٹ اور ریگولیٹری تقاضوں کی خلاف ورزیوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ اس ضمن میں 117 فیصلے جاری کیے گئے۔
ایس ای سی پی کے مطابق کیسز میں کمپنیز ایکٹ، سیکیورٹیز قوانین اور انسدادِ منی لانڈرنگ کے ضابطہ جاتی فریم ورک کی خلاف ورزیاں شامل تھیں۔ اہم خلاف ورزیوں میں مالیاتی گوشوارے اور قانونی معلومات جمع نہ کرانا، سالانہ اجلاس بروقت منعقد نہ کرنا اور لازمی معلومات ظاہر نہ کرنا شامل تھا۔
دیگر خلاف ورزیوں میں مالیاتی رپورٹنگ اور کارپوریٹ گورننس کے تقاضوں پر عمل نہ کرنا، جبکہ خواتین اور آزاد ڈائریکٹرز کی عدم تعیناتی بھی شامل تھی۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ ایڈجیوڈیکیشن کے تمام معاملات میں بروقت، شفاف اور شواہد پر مبنی فیصلوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر کیس مینجمنٹ کے ذریعے زیر التوا مقدمات جلد نمٹانا اور قانون کی عمل داری یقینی بنانا کمیشن کی ترجیحات ہیں۔
ناقص کھانے اور آلودہ آب و ہوا، بھارت میں برکس کانفرنس میں شریک عالمی لیڈر واپسی پر بیمار
برطانوی جریدےدی انڈیپنڈنٹ کے مطابق چینی صدرژی جن پنگ کی بھارت میں برکس اجلاس سےاچانک واپسی کے بعد صحت سے متعلق قیاس آرائیاں بڑھ  گئی ہیں.
جنوبی افریقہ کے صدرسیرل رامافوسا بھی نئی دہلی میں ہونے والی سربراہی کانفرنس سے واپسی کے بعد علیل ہو گئے.
واضح رہے کہ برکس اجلاس کے عشائیے کے دوران گوشت کے بغیرمینو میں بھی ہندو توا کے انتہا پسندوں کا  متعصبانہ کردار نمایاں رہا.
عالمی رہنماؤں کی بیماری کی سامنے والی اطلاعات نے بھارتی میزبانی پر سنگین سوالات پیدا کر دئیے ہیں.
یوٹیوبر مس ریچل کا فلسطینی بچوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان
بچوں کیلئے تعلیمی ویڈیوز بنانے والی مس ریچل، جن کا اصل نام ریچل اکورسو ہے، نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کی جانب سے 10 لاکھ ڈالر فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ کو دیے جائیں گے۔
مس ریچل نے دیگر امیر اور بااثر شخصیات سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے عطیات دیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل میکلمور نے ایڈ شیران کے ٹور سے حاصل ہونے والی اپنی 10 لاکھ ڈالر کی آمدنی فلسطینیوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ میکلمور کو فلسطین کی حمایت میں بیانات کے بعد ٹور سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد دیگر سپورٹنگ فنکاروں نے بھی ان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ٹور چھوڑ دیا۔
امریکی یونیورسٹی نے مولانا طارق جمیل کو پی ایچ ڈی ڈگری دے دی
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اعزازی ڈگری کے لیے منتخب ہونا میرے لیے اعزاز ہے، اس نے مجھے خوشی اور سعادت سے بھر دیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے والد مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے، 11 سال کی عمر میں سنٹرل ماڈل اسکول میں داخل ہوا۔ میرے والد پڑھے لکھے شخص تھے اور قائداعظم کے ملتان کے دورے پر وہ اسٹیج سیکریٹری تھے۔ میں پرائمری اسکول سے شوق کی وجہ سے گانے لگ گیا تھا، مگر ہوتا وہی ہے جو اللہ کو منظور ہوتا ہے۔ جب دیگر طلبا کتابیں پڑھتے تھے تو میں فلمی رسالے پڑھتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نہ پڑھنے پر سب سے زیادہ اساتذہ کی مار میں نے کھائی۔ پورا سال پڑھتا نہیں تھا اور آخری دنوں میں نماز شروع کردی تھی۔ کتاب کو شروع اور آخر سے پڑھ کر یاد کرلیتا تھا۔ آٹھویں جماعت میں سنٹرل ماڈل اسکول میں سیکنڈ آیا تو اساتذہ بہت حیران ہوئے۔ میرے گانے کو ساتھی طلبا بہت پسند کرتے تھے، یہ میرا پس منظر تھا۔
مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ ایک روز میرے ایک دوست نے جمعہ کے دن اچانک ساتھ لیا اور نیلا گنبد مسجد میں جمعہ پڑھنے لے گیا۔ اس وقت اس نے کہا کہ آج ہم نے تبلیغی جماعت میں جانا ہے۔ پہلے میں نے حیل وحجت کی مگر پھر چلا گیا۔ وہاں تین دن میرے چار مہینے بن گئے۔ اسی دوران ایک ساتھی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کررہے ہو تو میں نے بتایا کہ ڈاکٹر بن رہا ہوں، اس نے کہا کہ عالم بن جاؤ۔
انہوں نے کہا کہ معذرت کے ساتھ اس وقت ڈاکٹر معتبر ہوتے تھے، آج تو مریض ان کے لیے گاہک ہیں۔ میرے والد کو پتا چلا تو مجھے یہ کہہ کر گھر سے نکال دیا کہ اگر مولوی بننا ہے تو نکل جاؤ۔ میری والدہ، جو ان سے بھی سخت تھیں، انہوں نے نکلتے وقت مجھے 300 روپے دیے۔ یہ میرا دین کی طرف سفر تھا۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ساری اسلامی کتابوں کا خلاصہ قرآن، قرآن کا خلاصہ سورۃ فاتحہ اور سورۃ فاتحہ کا خلاصہ ’’ایاک نعبد و ایاک نستعین‘‘ ہے۔ اللہ ہر کمی سے پاک ہے۔ ہمارے نبی محترم کو جب ضرورت ہوتی تو نماز کے ذریعے اللہ سے مانگتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب تک سب نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے آگے سر نہیں جھکاؤ گے تو کامیابی نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ سے محبت کا دعویٰ تب ہی پورا ہوگا جب اللہ کے حبیب ﷺ کی محبت ہوگی۔ اللہ کا فرمان ہے کہ جب امت ان کی پیروی نہیں کرے گی تو ان کا ایمان نہیں۔ اللہ کے نبی ﷺ کے طریقے سے ہٹیں گے تو ذلیل ہوجائیں گے۔ یہ چیز آج ثابت ہوگئی کیونکہ آج 57 اسلامی ملک ہیں مگر دنیا میں ذلیل و خوار ہیں۔ یہ سب اللہ کے نبی ﷺ کا راستہ چھوڑنے کی وجہ سے ہے۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ مرگئے اور ختم ہوگئے، وہ جان لیں کہ جیسے اللہ نے پہلے پیدا کیا ویسے ہی دوبارہ اٹھائے گا۔ اللہ نے آخرت میں حساب لینا ہے۔ جو نعمتیں اللہ نے دیں ان کے جواب میں اللہ پوچھے گا کہ آخرت کے لیے کیا لائے ہو۔ جس کے اعمال خالی ہوں گے اسے جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا دھوکے کا گھر ہے، یہ آئیڈیل ہوم نہیں ہے۔ دنیا جتنی بھی بنالیں یہیں رہ جانا ہے، کامیابی آخرت کی تیاری میں ہے۔ اللہ سے ایمان والی موت مانگو۔ نیک بندے کی موت کے وقت فرشتے آجاتے ہیں اور اسے جنت کی بشارت دیتے ہیں۔ جنت کے لیے کوشش کریں اور جہنم سے پناہ والے اعمال کریں۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ دنیا میں جنت کے راستے میں مشکلات اور جہنم کے راستے میں مزے ہیں۔ اگر جنت اتنی آسان ہوتی تو جنت کے جوانوں کے سردار امام حسینؓ کو اپنی اولاد قربان نہ کرنا پڑتی۔ زندگی اپنی مرضی سے نہیں گزار سکتے، اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں دنیا گھوما ہوں، اللہ سے جو دور ہیں سب سے زیادہ نشے وہیں استعمال کیے جاتے ہیں۔ جنت میں بے شمار نعمتیں ملیں گی جن کا شمار نہیں اور ہمیشہ ہوں گی، اس لیے جنت کے راستے پر چلیں۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ دنیا اس وقت دھوکے کا شکار ہے، یہ سب پروٹوکول اور جھنڈے والی گاڑیاں سب دھوکہ ہیں۔ پروٹوکول تو وہ ہوگا جب اللہ خود خوش آمدید کہے گا۔ جب اللہ کہے گا کہ میں راضی ہوگیا، وہی کامیابی ہوگی۔
تقریب سے مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کے چیئرمین یوسف جمیل نے بھی خطاب کیا۔ یوسف جمیل نے کہا کہ میں اپنے بابا کے لیے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ڈگری آپ کا اعزاز نہیں بلکہ یہ اس ڈگری کا اعزاز ہے۔ شہرت ملنا کامیابی نہیں بلکہ ڈلیور کرنا کامیابی ہے، مولانا صاحب نے دین کی خدمت کو ڈلیور کیا۔