امریکی صدارتی انتخابات؛ ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب

Updated Nov 06, 17:16

آپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی نئی شروعات ہے؛ اسرائیل سمیت عالمی رہنماؤں کی ٹرمپ کو مبارکباد

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے ٹرمپ کے نام سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں اپنے دوست ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ترک صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ٹرمپ کے نئے دور میں امریکا اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور امریکا آزادی، جمہوریت اور دیگر امور میں مشترکہ اقدار کے دفاع کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر مبارک باد دی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی واپسی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکا کے لیے نئی شروعات ہیں۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دوست ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں تاریخی کامیابی پر مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔

مودی نے ٹرمپ کے سابق دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

 

Updated Nov 06, 16:23

ٹرمپ کے جیتنے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی، ڈالر کی قدر مضبوط

امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت نمایاں کمی واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زیادہ کمی ہوگئی جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 1.32 فیصد کے لحاظ سے ایک ڈالر کم ہوکر 74.53  ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تیل کی قیمت 1.29 فیصد کی شرح سے 1.11 ڈالر کم ہوکر 71.06 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

Updated Nov 06, 17:17

ڈونلڈ ٹرمپ پاپولر ووٹس میں بھی آگے؛ 7 کروڑ ووٹ حاصل کرلیے

امریکی صدارتی الیکشن میں فاتح امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے مخالف امیدوار کملا ہیرس کو شکست دی جب کہ اُن کے پاپولرز ووٹس بھی کملا ہیرس سے زیادہ ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 کروڑ پاپولر ووٹس حاصل کیے جب کہ کملا ہیرس کو ساڑھے 6 کروڑ پاپولرز ووٹس ملے۔

یاد رہے کہ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ پاپولر ووٹس میں شکست کھا گئے تھے تاہم الیکٹورل ووٹوں کی بنیاد پر صدر منتخب بن گئے تھے۔ ہیلری کلنٹن کو 6 کروڑ 58 لاکھ پاپولرز ووٹ ملے تھے لیکن الیکٹورل ووٹ 227 تھے۔

اس سے اگلے انتخاب میں یعنی 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 232 الیکٹورل ووٹ ملے تھے جب کہ کامیاب امیدوار جوبائیڈن کو 306 الیکٹورل ووٹ ملے تھے۔

Updated Nov 06, 15:53

دوسری بار صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ابھرتا ستارہ قرار دے دیا

امریکی صدارتی انتخابات 2024 میں اپنی فتح کے بعد عوام سے تقریر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک سمیت بہت سے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

حالیہ امریکی انتخابات میں دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں تقریر کے دوران ارب پتی ایلون مسک کی تعریف کے پُل باندھے۔

 

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے ایلون مسک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں "حیرت انگیز آدمی" قرار دیا اور انتخابی مہم کے دوران ان کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کا ذکر کیا۔

Updated Nov 06, 15:45

کراچی کے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی فتح

آسٹن: امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار سلیمان لالانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔ 

سلیمان لالانی پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں اور اس سے پہلے بھی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔ بنیادی طور پر ان کا تعلق کراچی سے ہے اور طویل عرصے سے امریکا میں آباد ہیں۔ انہوں نے 28 ہزار 240 ووٹ لے کر ریپبلیکنز حریف کو شکست دی۔

سلیمان لالانی ٹیکساس اسمبلی کے حلقہ 76 کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کا دیرینہ تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔

Updated Nov 06, 17:19

دوسری بار صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ابھرتا ستارہ قرار دے دیا

مریکی صدارتی انتخابات 2024 میں اپنی فتح کے بعد عوام سے تقریر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک سمیت بہت سے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

حالیہ امریکی انتخابات میں دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں تقریر کے دوران ارب پتی ایلون مسک کی تعریف کے پُل باندھے۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے ایلون مسک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں "حیرت انگیز آدمی" قرار دیا اور انتخابی مہم کے دوران ان کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک نیا ستارہ پیدا ہوا ہے

Updated Nov 06, 17:21

سینیٹ میں بھی ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن نے اکثریت حاصل کرلی

امریکا میں سینیٹ کے الیکشن میں بھی ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز نے اکثریت حاصل کرلی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاستوں اوہائیو اور مغربی ورجینیا میں سینیٹ کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ایوان بالا میں اکثریت حاصل کرلی۔

مجموعی طور پر سینیٹ کی 100 نشستوں میں سے 51 نشستیں حاصل کرلیں جو کہ سابق الیکشن کے مقابلے میں 2 نشستیں زیادہ ہے جب کہ ڈیموکریٹس اب تک 43 نشستوں پر کامیابی حاصل کرپائے ہیں۔

اس سے قبل سینیٹ میں ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی 49 جب کہ کملا ہیرس کی جماعت ڈیموکریٹس کی 51 نشستیں تھیں۔

امریکی صدارتی الیکشن میں فتح کے لیے 270 الیکٹورل ووٹس درکار تھے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے فتح اپنے نام کرلی۔

Updated Nov 06, 15:29

وزیراعظم شہباز شریف کی ٹرمپ کو مبارکباد؛ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن جیتنے پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Updated Nov 06, 15:27

کنگنا امریکی شہری ہوتیں تو کس کو ووٹ ڈالتیں؟ اداکارہ کا بیان وائرل

بھارت کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے امریکی انتخابات میں اپنے پسندیدہ اُمیدوار کے بارے میں بتا دیا۔

کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں رواں سال ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد وائرل ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر میں امریکی ہوتی تو اس کو ووٹ دیتی جسے گولی لگی، اسے چکمہ دیا، اٹھ کھڑا ہوا اور اپنی تقریر جاری رکھی، ٹوٹل قاتل‘۔

Updated Nov 06, 15:25

امریکی انتخابات میں ریما نے کس کو ووٹ دیا؟ تصاویر وائرل

پاکستان شوبز کی اداکارہ ریما نے بھی امریکی انتخابات 2024 میں  اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے حصہ لیا ہے۔

ریما نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔ ریما نے انسٹاگرام پر اسٹوری بھی پوسٹ کی ہے جس میں انہیں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اور طارق صدارتی انتخابات 2024 میں اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، ریما نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ووٹ، یو ایس الیکشن کا استعمال کیا ہے۔

Updated Nov 06, 15:16

پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی بھی کامیاب

امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار سلمان بھوجانی دوبارہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔

یہ کامیابی امریکا میں تارکین وطن کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔

اپنے سیاسی سفر میں انہوں نے تارکین وطن کے حقوق کی بھرپور حمایت کی اور صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور کاروباری ترقی جیسے اہم مسائل پر اپنی توجہ مرکوز کی۔

Updated Nov 06, 14:51

ہم نے تاریخ رقم کردی، امریکا کو پھر عظیم بنائیں گے؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطاب

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ سر کرنے کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ یہ فتح تاریخی ہے۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے۔ ایک بار پھر امریکا کو عظیم، محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کا وقت آگیا۔

سابق امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا کو درپیش تمام مشکلات کو حل کر دیں گے۔

اپنی اہلیہ اور بچوں کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام نے آج سے قبل کبھی ایسی سیاسی جیت نہیں دیکھی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ باقی کی تمام سوئنگ اسٹیٹس جیت کر315 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے۔

Updated Nov 06, 12:23

امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا

اب تک کے نتائج کے مطابق ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 277 ووٹ لے کر صدر بننے میں کامیاب ہوگئے جب کہ ان کی مدمقابل حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس 226 ووٹس حاصل کر پائیں۔

ٹرمپ جلد ہی اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے جب کہ کملا ہیرس نے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ انتخابی نتائج کے حوالے سے آج شام اپنا بیان جاری کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اہم ریاستوں نارتھ کیرولائنا، جیارجیا اور پنسلوانیا میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جسے ٹرمپ کے حق میں بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ تینوں ریاستوں کو سوئنگ اسٹیٹ مانا جاتا ہے، جن کے نتائج مجموعی رزلٹ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

Updated Nov 06, 11:43

راشدہ طلیب اور الہان عمر امریکی کانگریس کی دوبارہ رکن منتخب

 

امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی مقابل کملا ہیرس پر سبقت حاصل ہے۔
 
مقامی میڈیا کے مطابق  سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کو اکثریت حاصل ہو چکی ہے، جہاں اس نے 51 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ ایوان بالا کی اکثریتی جماعت ہونے کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم 51 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
 
دوسری جانب فلسطینی نژاد امریکی راشدہ طلیب ایک بار پھر امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہو گئی ہیں۔ ڈیموکریٹک امیدوار نے مشی گن سے اپنی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔
 
اسی طرح الہان عمر بھی منی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سے  اپنی نشست پانے میں کامیاب ہو گئیں، انہوں نے 76.37 فی صد ووٹ لے کر جیت حاصل کی ہے۔
Updated Nov 06, 09:49

الیکشن منصفانہ ہے ہار گیا تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ الیکشن منصفانہ ہے۔ ہارگیا تو شکست تسلیم کروں گا۔

ریبپلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تینوں الیکشنز میں ہماری حالیہ انتخاب کی مہم سب سے اچھی رہی۔ خود کو بہت پراعتماد محسوس کررہا ہوں۔ ہم اچھے جارہے ہیں۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں اب تک الیکشن منصفانہ ہے۔ ہار گیا تو تسلیم کرنے والا پہلا شخص ہوں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے۔ ٹرمپ نے پام بیچ کے علاقے میں ووٹ کاسٹ کیا۔دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس بذریعہ ڈاک اپنا ووٹ پہلے ہی ڈال چکی ہیں۔

امریکا میں صدارتی امیدوار کو جیت کیلئے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

Updated Nov 06, 08:17

نیویڈا کے متعدد پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ جاری

نیویڈا کے کئی مقامات میں ووٹنگ کا عمل تاحال جاری ہے اور الیکشن حکام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق ووٹنگ کا عمل 10 بجے تک جاری رہے گا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ووٹنگ کا وقت ختم ہونے تک قطار میں کھڑے ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کا موقع دیا جائے گا حالانکہ وقت طویل ہوجائے گا جبکہ نیویڈا کے حکام نے بتایا کہ جب تمام پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ کا عمل ختم نہیں ہوتا کہیں سے نتیجہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

کاؤنٹی کمیونیکیشنز منیجر بیتھنی ڈرائیسڈیل نے بتایا کہ 9 مقامات پر پولنگ کا عمل ایک گھنٹے مزید جاری رہے گا جبکہ دوسری کاؤنٹی کے حکام نے بتایا کہ ووٹرز کی قطار طویل اور اس میں ڈھائی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

 

Updated Nov 06, 08:00

صدارتی انتخاب کانٹے دار مقابلے بن رہا ہے، میڈیا

بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی کئی مشرقی ساحلی ریاستوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جہاں امیدواروں کی پوزیشن کی ابتدائی صورت حال بھی سامنے آرہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حتمی نتیجے کا تعین نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن موصول ہونے والے نتائج سے ایسا لگتا ہے کہ امریکا میں ایک کانٹے دار صدارتی انتخاب ثابت ہوگا۔

دونوں امیدواروں کو توقعات ہیں کہ انہیں آخری لمحات میں فیصلہ کن برتری ملے گی تاہم حتمی نتیجے میں وقت بھی لگ سکتا ہے۔

Updated Nov 06, 07:33

ریاست مشی گن میں پولنگ کا عمل مکمل، 8 فیصد ووٹوں کی گنتی

ریاست مشی گن میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں صرف 8 فیصد ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے۔

پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس 55 فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ 42 فیصد آگے ہیں۔

ووٹوں کی گنتی اب بھی زیادہ تر نامکمل ہے، اور جن ووٹوں کی گنتی پہلے ہی کی جا چکی ہے، ان میں سے ایک بڑا حصہ وین کاؤنٹی سے آ رہا ہے۔

Updated Nov 06, 06:27

چند ریاستوں میں برف باری کے باوجود پولنگ کا عمل جاری

امریکا کے صددارتی انتخابات کے دوران چند ریاستوں میں ہونے والی برف باری کے باوجود پولنگ کا عمل جاری رہا۔

امریکہ کی متعدد ریاستوں میں رائے دہندگان نے انتخابات کے دن انتخابات کے راستے میں سرد موسم اور برف باری کا سامنا کیا۔

کولوراڈو اور مونٹانا دونوں کو موسم سرما کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کئی پولنگ مقامات کے باہر برف باری ہوئی۔

ڈینور کے شمال مغرب میں واقع کولوراڈو کی بولڈر کاؤنٹی میں واقع نیڈرلینڈ میں نیڈرلینڈ کمیونٹی سینٹر کے پولنگ کے مقام پر برف باری دیکھی گئی.

Updated Nov 06, 06:10

ٹرمپ کا فلاڈلفیا میں الیکشن میں ردوبدل کا الزام


ری پبلکن امیدوار اور سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں الزام عائد کیا کہ بڑے پیمانے پر دھوکا دہی کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے فلاڈیلفیا میں آ رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا اس صدارتی انتخاب میں انتخابی دھاندلی کا یہ ان پر پہلا الزام ہے لیکن انہوں نے اپنے الزامات کے حق میں ٹھوس ثبوت یا کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فلاڈیلفیا پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس حوالے سے کچھ علم نہیں کہ ٹرمپ کس بات کا حوالہ دے رہے ہیں۔

فلاڈیلفیا کے ڈسٹرکٹ اٹارنی لیری کراسنر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بے بنیاد الزام سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

مزید برآں، فلاڈیلفیا میں ریپبلکن سٹی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا کہ اس الزام میں قطعی طور پر کوئی صداقت نہیں ہے، یہ غلط معلومات کی ایک اور مثال ہے، فلاڈیلفیا میں ووٹنگ محفوظ تررہی ہے۔

Updated Nov 06, 06:11

ویرمونٹ میں کملاہیرس کی جیت کا امکان

سی این این کی پروجیکشن کے مطابق ریاست ویرمونٹ میں ڈیموکریٹس کی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کو کامیابی ملنے کا امکان ہے۔

ویرمنوٹ میں 3 الیکٹورل ووٹ ہیں جبکہ امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لیے مجموعی طور پر 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

 

Updated Nov 06, 06:13

انڈیا میں ٹرمپ کو فتح ملے گی، خبرایجنسی کی پیش گوئی

خبرایجنسی رائٹرز نے پیش گوئی کی ہے کہ ریاست انڈیانا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی ملے گی۔

انڈیا میں 11 الیکٹورل ووٹ ہیں جبکہ امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لیے مجموعی طور پر 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتےہیں۔

 

Updated Nov 06, 06:14

نارتھ کیرولینا میں ٹیکنیکل مسئلے پر ووٹنگ میں توسیع

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے الیکشن بورڈ نے ہنگامی اجلاس میں دو مقامات میں ووٹنگ کا 30 منٹ تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق تکنیکی مسائل کی وجہ سے ووٹرز کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے میں دقت تھی، ان مقامات میں مغربی علاقے برک کاؤنٹی اور دوسرا ریلی کے مشرق میں ولسن کاؤنٹی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاستی انتخابی بورڈ کے ترجمان پیٹرک گینن نے اطلاع دی کہ ولسن کاؤنٹی میں ایک پولنگ سائٹ کو "پرنٹر کے مسائل" کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے ووٹروں کو تقریباً ایک گھنٹے تک ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔

برک کاؤنٹی میں مقامی انتخابات کے ڈائریکٹر کینی رائن کے مطابق ایک لیپ ٹاپ میں مسائل کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن میں تاخیرہوئی۔

Updated Nov 06, 06:15

امریکی گنجان آباد ریاست سے پہلا نتیجہ کب متوقع ہے؟

امریکا کی سب سے زیادہ آبادی کی حامل ریاست ایریزونا میں ووٹنگ کا عمل توقع کے برعکس سست روی کا شکار ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق کاؤنٹی حکام نے بتایا کہ ووٹنگ میں غیرمتوقع طور پر سست روی ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق اہم ریاست کے ووٹرز کی اکثریت کی حامل مرکزی کاؤنٹی ماریکوپا میں 11 لاکھ سے 12 لاکھ ووٹوں کی گنتی کے بعد پہلا نتیجہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ووٹنگ کے عمل کی وجہ سست روی دو صفحات پر مشتمل بیلٹ پیپر ہے، جس سے وقت زیادہ صرف ہو رہا ہے، تاہم توقع ہے کہ پہلا نتیجہ ماریکوپا کاؤنٹی بشمول فینکس میں ووٹر ٹرن آؤٹ کے تخمینہ 55 فیصد کا ہوگا، جس کے بعد ووٹ کا دوسرا حصہ جاری کیا جائے گا۔

Updated Nov 06, 06:17

ایریزونا کے ووٹرکا مسک کے خلاف ایک ملین ڈالر سے زائد کا مقدمہ

امریکا کی ریاست ایریزونا میں ایک رجسٹرڈ ووٹر نے وفاقی عدالت میں ایلون مسک اور ان کے حامی ٹرمپ سپر پی اے سی پر روزانہ 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا جھوٹا بیان دینے کا لزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کردیا۔

درخواست گزر نے جیکولین میکافرٹی نے 20 اکتوبر کو مسک کی اس پٹیشن پر دستخط کیے تھے جب مسک نے کہا تھا کہ آئین کی حمایت میں مہم میں حصہ لینے والوں کو گروپس سے بلاتخصیص منتخب کرلیا جائے گا۔

ایلون مسک کے وکلا نے ایک اور عدالتی کارروائی میں کہا تھا کہ مہم میں حصہ لینے والے کامیاب افراد کا انتخاب اتفاقی طور پر نہیں کیا گیا تھا بلکہ ان کا انتخاب ٹرمپ کے حامی سپر پی اے سی کے فروغ کے لیے ان کی موزوں ہونے پر کیا گیا تھا۔

درخواست گزاروں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جن افراد نے مہم میں دستخط کیے تھے ان کا انتخاب 10 لاکھ ڈالر جیتنے کے لیے بے ترتیب انداز میں کیا جائے گا اور ان کو معلوم تھا کہ وہ بیانات اس وقت غلط تھے۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مک آفیرٹی کو اس کی خبر تھی کہ انہیں 10 لاکھ ڈالر ملنے کا کوئی موقع نہیں ہے تو پھر وہ اس مہم میں دستخط نہیں کرتیں اور مسک کے پی اے سی کو اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کرتیں، جس میں ان کا ایڈریس اور فون نمبر بھی شامل ہے۔

مسک کے سپر پی اے سی کے ترجمان نے اس مقدمے کے حوالے سے رابطے کے باوجود فوری طور پر کوئی کوئی جواب نہیں دیا۔

Updated Nov 06, 03:22

عوام ووٹ کے ذریعے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، کملا ہیرس

امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹس کی امیدوار کملا ہیرس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہاکہ امریکی عوام ووٹ کے ذریعے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنے کا موقع آپ کے ہاتھ میں ہے، اس موقعے کو ضائع مت کریں۔

کملا ہیرس نے عوام پر زور دیا کہ وہ ووٹ ڈالنے کے کے لیے خود بھی باہرنکلیں اور اپنے دوستوں کو بھی ساتھ لے جائیں۔

Updated Nov 06, 03:01

کملاہیرس کا پارٹی کے فون بینک کی تعریف

امریکی صدارتی امیدوار کملاہیرس نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی میزبانی میں فون بینک کا دورہ کیا تاکہ اپنے حامیوں کا ووٹ دینے اور انہیں کال کرنے کے لیے باہر نکلنے پر شکریہ ادا کریں۔

اے پی کی رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نے اس موقع پر اپنے حامیوں سے کہا کہ یہ واقعی طور پر ہم میں سے بہترین کی نمائندگی کرتا ہے اور اس  کے بعد انہیں ایک سیل فون دیا گیا اور وہ فون بینک میں شامل ہو گئیں۔

انہوں نے ووٹرز سے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، کیا آپ نے ووٹ دے دیا ہے اور شخص کے جواب پر صدارتی امیدوار نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

Updated Nov 06, 02:42

امریکی انتخابات میں ووٹنگ کا اختتام کس وقت ہو گا

امریکی انتخابات 2024 میں ووٹنگ کا وقت سب سے پہلے ریاست انڈیانا اور کینٹکی میں ختم ہوگا، جہاں مقامی وقت کے مطابق 6 بجے ووٹنگ ختم ہو گی۔

جنوبی کیرولینا، ورمونٹ ،ورجینیا اور جارجیا میں پولنگ کا وقت شام  7 بجے تک ہے۔

جبکہ 20 سےزائد مشرقی اور وسطی ریاستوں میں امریکی شہریوں کو حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے 8 بجے تک کا ٹائم دیا گیا ہے۔ ریاستوں میں پولنگ بند ہونے کے بعد انتخابی نتائج سامنےا ٓنا شروع ہوجائیں گے۔

Updated Nov 06, 02:35

امریکی خلابازو نے خلا سے ووٹ کاسٹ کرلیا

ناسا کے خلانوردوں بچ ولمور، سنی ولیمز اور ڈون پیٹیٹ نے صدارتی انتخاب کے روز کے آغاز سے قبل انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے ووٹ کاسٹ کردیا۔

ٹیکساس میں کورٹ آفس کے ہیرس کاؤنٹی کلرک نے بتایا کہ خلابازوں سے انتخاب کے روز کے پیش نظر پہلے ہی اپنا ووٹ کردیا اور یہ خلاباز ہیرس کاؤنٹی کے 12 لاکھ ووٹرز میں شامل ہیں ،جنہوں نے پولنگ کے روز سے قبل اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

انسٹاگرام میں پولنگ کے روز خلابازوں کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں، جنہوں نے امریکی پرچم سے مشابہت رکھنے والے موزے پہنے ہوئے ہیں اور ان میں سے دو میں لکھا ہوا تھا کہ امریکی ہونے پر فخر ہے۔

رپورٹ کے مطابق خلاف ووٹنگ ناسا ےک نیئر اسپیس نیٹ ورک کے ذریعے ممکن بنایا گیا، جو آئی ایس ایس سے بیلٹ زمین پر ارسال کر رہا ہے، جس طرح خلائی اسٹیشن سے دیگر دستاویزات بھیجی جاتی ہے اور مشن کنٹرول کیا جاتا ہے۔

Updated Nov 06, 02:26

اہم کاؤنٹیز میں ووٹنگ کے وقت میں توسیع

امریکا کی مختلف ریاستوں میں الیکشن حکام نے ووٹنگ کا عمل تاخیر شروع ہونے کے باعث مقررہ وقت میں 90 منٹ کی توسیع کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارہ (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ پنسلوانیا کی کاؤنٹی لوزیرنے میں جن پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی تھی وہاں وقت بڑھا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیفلین بروگ پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کا عمل اب مقررہ وقت کے بجائے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے تک جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ جیورجیا کی کاؤنٹی کوب میں دو مقامات میں ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا گیا ہے اور مذکورہ اسٹیشنز میں بھی ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا میں مختلف ٹائم زون کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل ختم کرنے کا وقت مختلف ہے۔

Updated Nov 06, 02:26

ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کو دھمکی پر دو افراد گرفتار

امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کو دھمکیاں دینے پر دو افراد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں ایف بی آئی نے صدارتی انتخاب کے حوالے سے دھمکیاں دینے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

Updated Nov 06, 01:11

واشنگٹن ڈی سی میں مسلح شخص گرفتار

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹول وزیٹر سینٹر سے پولیس نے آتشیں بندوق، گیسولائن سے بھرے ہوئے کنستر سے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے عہدیدار نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم انہیں معمول کی سیکیورٹی تلاشی کے دوران مشکوک نظر آنے پر گرفتار کیا گیا۔

افسر نے بتایا کہ عہدیداروں نے ملزم کی گرفتاری کے بعد ان کے قبضے سے آتشیں بندوق، ایک ٹارچ اور گیسولائن کے دو کنستر برآمد کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار شہری کو فوری طور پر ہتھکڑی لگائی گئی اور ان کے پاس ایک نوٹ بک بھی تھی، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ وہ ایک تقریر کرنا چاہتا تھا۔

یو ایسن سی پی نے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ان کے افسران نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جنہیں کیپٹول وزیٹر سینٹر (سی وی سی) میں تلاشی کے دوران روکا گیا تھا، مذکورہ شخص سے پیٹرول کی جیسی بو آرہی تھی اور کے پاس ٹارچ اور ایک بندوق تھی۔

حکام نے بتایا کہ کیپٹول وزیٹر سینٹر بند کردیا گیا ہے اور پورا دن بند رہے گا۔

Updated Nov 05, 23:39

فلٹن کاؤنٹی، جارجیا کے پولنگ اسٹیشنز میں بم کی اطلاع

مقامی حکام نے اطلاع دی کہ فلٹن کاؤنٹی، جارجیا کے 2 پولنگ اسٹیشنز میں بم کی دھمکیوں کے باعث کچھ دیر کیلیے ووٹنگ کا عمل روکا گیا تھا۔

اٹلانٹا کے جنوب مغرب میں قائم یونین سٹی گلٹ ایلیمنٹری اور ایٹریس کمیونٹی سینٹر کو بم کی اطلاع کے بعد خالی کرا کے تلاشی لی گئی اس دوران ووٹنگ کا عمل آدھے گھنٹے تک رکا رہا۔

فلٹن کاؤنٹی کی رجسٹریشن اور الیکشن ڈائریکٹر نادین ولیمز نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بم کی اطلاع محض افرا تفری پھیلانے کی سازش تھی، اب تمام پولنگ اسٹیشنز فعال اور وہاں سیکیورٹی تعینات ہے۔

ولیمز نے کہا کہ فلٹن کاؤنٹی کے حکام تاخیر کی تلافی کے لیے دو متاثرہ مقامات پر ووٹنگ کے اوقات میں توسیع کے لیے عدالتی حکم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ساؤتھ فلٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ٹوری کوپر کے مطابق، فلٹن کاؤنٹی اسکول کو صبح 8:15 کے قریب بم کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد پولنگ میں خلل آیا تھا، اس کے بعد سے سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

Updated Nov 05, 23:20

سیکریٹری مشی گن نے ووٹرز کو غیرملکی سازش سے خبردار کردیا

امریکی ریاست مشی گن کی سکریٹری آف اسٹیٹ نے ووٹرز کو خبردار کیا کہ وہ 'غیر ملکی سازشوں' سے محتاط رہیں اور ووٹنگ کیلیے باہر نکلیں۔

مشی گن سکریٹری آف اسٹیٹ جوسلین بینسن نے منگل کے روز ووٹروں سے غلط معلومات کے خلاف چوکس رہنے کی اپیل کی اور خبردار کیا کہ 'غیر ملکی ایجنٹس' محفوظ اور انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

بینسن نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہمارے مخالف ملک آج کے دن ووٹرز کو کنفیوز کرنے کے لیے غلط معلومات سمیت ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرسکتے ہیں جس کا مقصد ریاستہائے امریکا میں افرا تفری، خوف اور تقسیم کو پھیلنا اور یہ شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹ حائل کرنا ہے۔

انہوں نے ووٹرز کو یقین دلایا کہ اب تک کسی بھی قسم کی مداخلت یا ووٹنگ میں رکاوٹ کی اطلاعت موصول نہیں ہوئی جبکہ 100 اراکین پر مشتمل ایک ٹیم ریاست بھر میں بے ضابطگیوں پر نظر کیلیے نگرانی کررہی ہے۔

بینسن نے کہا، 'ہم آن لائن پوسٹ ہونے والی ہر چیز کی نگرانی کر رہے ہیں‘۔

Updated Nov 05, 21:58

صدارتی الیکشن، ٹرمپ نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

 

امریکا میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ پام بیچ فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کردیا۔
 
سابق صدر نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اچھی انتخابی مہم چلائی، فتح کے بعد امریکا کی مزید ترقی کیلیے اقدامات کروں گا۔
 
 
 
Updated Nov 05, 20:31

عدالت نے ایلون مسک کو ٹرمپ کے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالرز دینے کی اجازت دیدی

امریکی عدالت نے اپنے ایک بڑے فیصلے میں ایلون مسک کو ٹرمپ کے حامیوں کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے امریکی آئین میں پہلی اور دوسری ترمیم کی حمایت میں آن لائن پٹیشن پر دستخط کرنے والوں میں لاکھوں ڈالر تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جس پر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے 11 سابق عہدیداروں نے صدارتی انتخابات سے قبل ووٹرز میں رقوم بانٹنے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے تھے اور مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

قانونی ماہرین کا بھی کہنا تھا کہ ایسی کوئی بھی پیشکش جس میں ووٹر کو دستخط کرنے کے لیے رقم کی پیشکش کی جائے، امریکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Updated Nov 05, 20:07

روس امریکی الیکشن میں ووٹرز کو تشدد پر اکسا سکتا ہے، امریکی خفیہ اداروں کا انتباہ

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) نے انتباہ جاری کیا ہے۔

انتباہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن پر روس الیکشن کے عمل میں شہریوں کے اعتماد کو مجروح کرکے ان کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں کرے گا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے صدارتی الیکشن کے نتائج میں اہم کردار ادا کرنے والی فیصلہ کن ریاستوں میں عوام کو مشتعل کرنے کے لیے جعلی ویڈیوز اور آن لائن مضامین کا سہارا لیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے مواد سے ووٹرز کو ایک دوسرے کے خلاف تشدد پر اکسایا جا سکتا ہے۔ سائبر حملوں کا بھی خدشہ ہے۔

Updated Nov 05, 20:07

امریکا میں کہیں ووٹنگ کا آغاز تو کہیں ووٹنگ ختم؛ معاملہ کیا ہے

امریکا میں 6 ٹائم زونز ہیں جس کی وجہ سے کسی ریاست کے شہری طلوع سحر سے لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں تو کہیں رات سیاہی دن کو ڈھانپ رہی ہوتی ہے۔

امریکا کے ایسٹرن، سینٹرل، ماؤنٹین اور پیسیفک اسٹینڈرڈ ٹائم زونز ہونے کی وجہ سے کسی ریاست میں ووٹنگ شروع ہوچکی ہوگی تو کہیں ووٹنگ کے آغاز میں کئی گھنٹے باقی ہوں گے۔

اسی طرح کسی ریاست میں ووٹنگ کا عمل ختم ہوچکا ہوگا لیکن بہت سی ریاستوں میں ووٹرز نے ابھی اپنا رائے دہی استعمال کرنا شروع ہی کیا ہوگا۔

ٹائم زونز کے اس فرق کی وجہ سے امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے نتائج مرتب ہونے اور ان کے اعلان کے اوقات کار بھی مختلف ہوں گے۔

Updated Nov 05, 20:08

امریکا؛ صدارتی الیکشن کیساتھ کانگریس ارکان، گورنرز اور میئرز کیلیے بھی انتخابات ہو رہے ہیں

امریکی کانگریس کے ایوانِ زیریں (ایوان نمائندگان) کی تمام 435 اور ایوان بالا (سینیٹ) کی 100 میں سے 34 نشستوں پر بھی الیکشن آج ہو رہا ہے۔

خال رہے کہ ایوانِ نمائندگان کے انتخابات ہر دو سال بعد ہوتے ہیں اور ارکان بھی 2 سال کے لیے ہی منتخب ہوتے ہیں۔

ایوان نمائندگان اور ایوان بالا کے علاوہ ملک کی 11 ریاستوں میں گورنرز کے انتخاب کے لیے بھی آج ہی ووٹنگ ہو رہی ہے۔

علاوہ ازیں ہزاروں کی تعداد میں ریاستوں کے قانون سازوں، شہروں کے میئرز اور بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔

کئی ریاستوں میں ریفرنڈم کا انعقاد بھی آج ہو رہا ہے جن میں ووٹروں سے اسقاط حمل، ٹیکس پالیسی اور گانجے کے استعمال جیسے مسائل کے بارے میں رائے لی جائے گی۔

Updated Nov 05, 18:11

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی جیت کےلیے بھارتی گاؤں میں پوجا

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابات میں کامیابی کےلیے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گاؤں تھولاسندرا پورم میں پوجا کی جارہی ہے۔

آج امریکا کی صدارت کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس مدمقابل ہیں۔ جلد ہی اس مقابلے کے نتائج سامنے آجائیں گے اور دونوں امیدواروں میں سے کوئی ایک امریکی صدارت کے منصب پر فائز ہوجائے گا۔ لیکن بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گاؤں کے رہائشی کملا ہیرس کی کامیابی کےلیے مندروں میں پوجا کررہے ہیں۔

بھارت کا یہ گاؤں کملا ہیرس کے نانا پی وی گوپالن کا جائے پیدائش ہے۔ اس لحاظ سے اسے کملا ہیرس کے آبائی گاؤں کی حیثیت حاصل ہے۔ کملا کے نانا نے بعد میں چنائے میں رہائش اختیار کرلی تھی جہاں کملا ہیرس کی والدہ شیاما گوپالن پیدا ہوئیں۔ اور بعد ازاں ان کی والدہ نے 1958 میں 19 سال کی عمر میں امریکا میں مستقل سکونت اختیار کرلی تھی۔

Updated Nov 05, 18:08

امریکی صدارتی الیکشن میں کون سے شہری ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے

امریکی صدارتی الیکشن میں بعض ریاستوں میں جو ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے ان میں سزا یافتہ مجرموں اور ذہنی طور پر مفلوج افراد شامل ہیں۔

اسی طرح پورٹو ریکو، یو ایس ورجن آئی لینڈز، گوام، شمالی مریاناس جزیرے اور امریکی سموا کے علاقوں میں رہنے والے بھی ووٹ نہیں ڈال سکتے، البتہ ملک سے دور رہنے والے امریکیوں کو "ایبسنٹ بیلٹ" کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

Updated Nov 05, 16:51

ہیرس یا ٹرمپ صدارتی الیکشن کی درست ترین پیش گوئی کرنے والے نجومی نے بتا دیا

امریکی میڈیا کے مطابق ایلن لچٹ مین نے مستقبل کے صدر کی پیش گوئی کے لیے اپنے تاریخی انڈیکس ماڈل کو استعمال کیا ہے جسے وہ "وائٹ ہاؤس کی چابیاں" کہتے ہیں۔ جس کے ذریعے وہ پچھلے 10 میں 9 انتخابات کی درست پیش گوئیاں کرچکے ہیں۔

امریکا مستند ترین ماہر نجومی سمجھے جانے والے ایلن لچٹ مین نے 2024 کی صدارتی دوڑ میں کامایب ہونے والے امیدوار کے بارے اپنی حتمی پیش گوئی کردی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق 77 سالہ ایلن لچٹ مین نے کہا کہ جولائی میں جو بائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار بننے والی کملا ہیرس اپنے سخت ترین حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیدیں گی۔