توہین کیسز شریعت عدالت کو بھیجے جائیں اسلامی نظریاتی کونسل

ان مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی شریعت عدالت کی صوبائی شاخوں کومضبوط کیاجائے، اسلامی نظریاتی کونسل


عابد علی آرائیں November 19, 2017
ان مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی شریعت عدالت کی صوبائی شاخوں کومضبوط کیاجائے، اسلامی نظریاتی کونسل۔ فوٹو: فائل

LABWEH, LEBANON: اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ توہین رسالت، مذہب کے حوالے سے مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکوبھجوانے کے بجائے وفاقی شریعت عدالت کوبھجوائے جانے چاہئیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے تحفظ ناموس رسالتؐ قانون کاغلط استعمال روکنے کے حوالے سے قانون میں ترمیم کا جائزہ لینے والی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بھجوائی گئی تجاویز میں کہا ہے کہ توہین رسالت، مذہب کے حوالے سے مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکوبھجوانے کے بجائے وفاقی شریعت عدالت کوبھجوائے جانے چاہئیں اوران مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی شریعت عدالت کی صوبائی شاخوں کومضبوط کیاجائے۔

'ایکسپریس' کو دستیاب دستاویزات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی 4 تجاویز میں موقف اپنایا ہے کہ اگرکوئی شخص دفعہ 295 سی کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کراتاہے تواسے بھی وہی سزا ملنی چاہیے جوتوہین کرنے والے ملزم کوملتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں