رئیل میڈرڈ کے کپتان راموس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی

وہ آئندہ ہفتے کے اختتام تک واپس لوٹ سکتے ہیں تاہم انھیں اپنی ناک پر حفاظتی ماسک چڑھا کر میدان میں اترنا ہوگا، رپورٹس


AFP November 20, 2017
وہ آئندہ ہفتے کے اختتام تک واپس لوٹ سکتے ہیں تاہم انھیں اپنی ناک پر حفاظتی ماسک چڑھا کر میدان میں اترنا ہوگا، رپورٹس۔ فوٹو: نیٹ

ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف میچ کے دوران رئیل میڈرڈ کے کپتان سرگیو راموس کی ناک ٹوٹنے کی تصدیق ہوگئی.

میچ کے دوران حریف کھلاڑی لوکاس ہرنانڈیز کا بوٹ راموس کے منہ پر لگا تھا جس سے ان کی ناک ٹوٹی تھی، رئیل میڈرڈ کو اس بات کا بھی شدید غصہ ہے کہ ریفری ڈیوڈ فرنانڈز بوربلین نے لوکاس کی اس حرکت کے باوجود رئیل میڈرڈ کو پنالٹی نہیں دی۔

اگرچہ کلب کی جانب سے یہ نہیں بتایاگیا کہ لوکاس کتنے عرصے تک کھیل سے دور رہیں گے تاہم میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے کے اختتام تک واپس لوٹ سکتے ہیں تاہم انھیں اپنی ناک پر حفاظتی ماسک چڑھا کر میدان میں اترنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ہاف ٹائم کے بعد وہ یہ میچ نہیں کھیل پائے تھے بعد میں ہونے والے ٹیسٹ سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ ان کی ناک میں فریکچر ہوچکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں