وزیر اعظم کا عباس ٹاؤن نہ جانا بے حسی ہے رابطہ کمیٹی

حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں سنجیدہ نہیں، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد سے ملاقات


Express Desk March 09, 2013
حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں سنجیدہ نہیں، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد سے ملاقات فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کو 5روزگزرگئے لیکن واقعے میں ملوث سفاک دہشت گرد آج بھی قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔

حکومت قاتلوں کو گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے لہٰذا عوام اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی تدابیر کریں اور علاقائی کمیٹیاں تشکیل دیں۔ وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ سندھ اور حکومتی ارکان نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عباس ٹاؤن کا دورہ تک نہیں کیا۔رابطہ کمیٹی نے مخیر حضرات اپیل کی کہ وہ متاثرین عباس ٹاؤن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔



خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ(موسوی گروپ) کے رہنما آغا سید حامد علی شاہ موسوی اور علامہ سید قمر حیدر زیدی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے اہل تشیع پر مظالم اور دہشت گردی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے پر ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد نے ایم کیو کی پالیسیوں کی حمایت کا یقین دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں