ن لیگ سے ’’رابطے ‘‘ بحال رکھے جائیں گے پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی نواز شریف کو بچانے کیلیے کسی بھی ممکنہ قانون سازی میں وفاقی حکومت کا ساتھ نہیں دے گی، پی پی


عامر خان November 24, 2017
پیپلز پارٹی کا آئندہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ’’عوامی رابطہ مہم ‘‘ کا مرکزی ایجنڈا ’’نواز شریف مخالف ‘‘ ہو گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کے ساتھ ''رابطے'' بحال رکھے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات کے بروقت انعقاد، نگراں حکومت کے قیام ، قومی امور کے معاملات میں تعاون اور قانون سازی سمیت پارلیمانی نظام کی مضبوطی کیلیے مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کے ساتھ ''رابطے'' بحال رکھے جائیں گے جب کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کو بچانے کیلیے کسی بھی ممکنہ قانون سازی میں وفاقی حکومت کا ساتھ نہیں دے گی اور اگر قومی اسمبلی سے (ن) لیگ نے اس معاملے پر کوئی ممکنہ قانون منظور کرایا تو'' سینیٹ '' سے اس کو مسترد کرایا جائے گا۔ اس معاملے پر پارلیمنٹ وعوامی سطح پر احتجاج کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کا آئندہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ''عوامی رابطہ مہم '' کا مرکزی ایجنڈا ''نواز شریف مخالف '' ہو گا۔ پی پی قیادت آئندہ الیکشن کیلیے اپنی عوامی رابطہ مہم کی حکمت عملی کو اہم نکات ''شریفوں کو بھگاؤ ، ملک کو بچاؤ ''اور '' ملک بچانا ہے تو بھٹو کے نواسے اور بے نظیر کے بیٹے '' بلاول بھٹو '' کو وزیراعظم بنوانا ہے '' کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی شکل دے رہی ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں