بیلاروسی سفیرکی نیوٹیک آمدذوالفقارچیمہ سے ملاقات

بیلاروس کی فنی تعلیم و تربیت کے شعبے میں تعاون کی پیشکش قابل تحسین ہے،سی ای اونیوٹیک


Numainda Khususi November 25, 2017
سفیرکی قابل تجدیدتوانائی میں سینٹرآف ایکسیلینس قائم کرنے میں دلچسپی، جلد معاہدہ ہوگا

لاہور: نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ بیلا روس کی پاکستان کے فنی تعلیم و تربیت کے شعبے میں تعاون کی پیشکش قابل تحسین ہے۔

کنسٹرکشن اور زراعت کے شعبوں میں خصوصاً ہیوی مشینری کی فراہمی میں بیلا روس کا تعاون بہت مفید ہوگا۔ پاکستان اور بیلاروس کے مابین فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کیلیے بیلا روس کے سفیر آندرے آرمالووچ نے نیوٹیک کے ہیڈکوارٹرز میں نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات کی۔ اجلاس میں بیلاروس کے فرسٹ سیکریٹری کرل، ان کی ٹیم اور نیوٹیک کے سینئر افسران بھی شامل تھے۔ ملاقات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے بیلا روس کے سفیر کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ہم فنی تعلیم و تربیت کے میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن اور زراعت کے شعبوں میں خصوصاً ہیوی مشینری کی فراہمی میں بیلاروس کا تعاون بہت مفید ہوگا۔

انہوں نے نیوٹیک کی طرف سے کیے جانے والے حالیہ اقدامات و اصلاحات سے بیلاروس کے سفیر کو آگاہ کیا اور موجودہ سسٹم میں بہتری لانے کیلیے اشتراک و تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر بیلا روس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے 60فیصد سے زائد نوجوان ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلا روس ہیوی مشینری بنانے میں بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ٹیکنیکل اداروں کو ایگریکلچر اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں تعاون کا بھی عندیہ دیا۔ انہوں نے تربیت کے معیار کو بہتر بنانے میں اپنے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی اور پاکستان میں قابل تجدید توانائی میں سینٹر آف ایکسیلینس قائم کرنے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ اس سلسلے میں پاکستان اور بیلاروس کے مابین جلد ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔ نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ نے بیلاروس کے تعاون پر سفیر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں