ن لیگ میں ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر ہو گینوازشریف

پاکستان کو تبدیل کرنے کیلیے باکردار،دیانت دار لوگوں کو ٹکٹ دیے جائیں گے


Sana News March 10, 2013
کرپٹ حکمرانوں کااحتساب ناگزیر ہے،پارٹی منشورکے ایک ایک لفظ پرعمل ہوگا فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں ٹکٹوں کی تقسیم قطعی طورپر میرٹ پر ہو گی اور پارلیمانی بورڈ مضبوط اُمیدواروں کی سفارش کرے گا۔

چونکہ ہم نے پاکستان کو تبدیل کرناہے لہٰذا باکردار، دیانت دار لوگوں کو ٹکٹ دیے جائیں گے۔ وہ دبئی روانگی سے قبل رائے ونڈ میں معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی سے گفتگو کررہے تھے۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں مسلم لیگ (ن) پر لگی ہیں اور مسلم لیگ ملک کے18کروڑ عوام کی توقعات پر پورااترے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ پوری قوم موجودہ بدعنوان حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلیے تیار ہوچکی ہے اورملک اس وقت جس صورت حال سے دوچارہے۔



شفاف انتخابات کے ذریعے مضبوط اور باکردار سیاسی قیادت ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں ہم خیال سیاسی قوتوں کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی جارہی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے دروازے بھی ہر محب وطن پاکستانی کے لیے کھول دیے گئے ہیں مگر آنے والوں کو غیرمشروط طورپر پارٹی میں آنا ہوگا۔ میاں نوازشریف نے مر کزی جمعیت اہلحد یث کے سیکریٹری جنرل حافظ عبدالکر یم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جا ئیگی۔

ملک کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ناگزیر ہوچکا ہے، سب کوسیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر فیصلے کر نا ہو ں گے، ہم محب وطن قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، (ن)لیگ اقتدار میں آکر پارٹی منشورکے ایک ایک لفظ پر عمل کر ے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں