وزارت صحت کے 19 منصوبوں کیلیے فنڈز جاری نہ ہوسکے

کل23 ترقیاتی منصوبوں کیلیے 48 ارب 70 کروڑ مختص،جولائی تانومبر4کیلیے رقم جاری ہوسکی


شبیر حسین November 27, 2017
ابتدائی 5 ماہ کے دوران محض 4 ترقیاتی منصوبوں کیلیے 1 ارب 86 کروڑ،72لاکھ 89 ہزارروپے جاری ہوچکے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ گزر چکے تاہم وزارت صحت کے19 منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کیلیے ترقیاتی فنڈز کی مد میں تاحال ایک ٹکا بھی جاری نہیں ہوسکا ہے۔

فاقی حکومت رواں مالی سال 2017-18 کے وفاقی بجٹ میں وزارت صحت کے کل23 ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 48 ارب 70کروڑ14 لاکھ 60 ہزار روپے مختص کیے گئے تھے جس میں سے ابتدائی 5 ماہ کے دوران محض 4 ترقیاتی منصوبوں کیلیے 1 ارب 86 کروڑ،72لاکھ 89 ہزارروپے جاری ہوچکے ہیں جس میں سے نیشنل ای پی آئی پروگرام توسیعی پروگرام کیلیے 1 ارب 24کروڑ 65 لاکھ 89 ہزار روپے، گلوبل فنڈ کے انتظام کیلیے مشترکہ یونٹ کیلیے1کروڑ13 لاکھ 7 ہزار روپے، وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کیلیے60کروڑ روپے جبکہ این آئی ایچ میں ویکسین سپلائی کیلیے سسٹم کو اپگریڈ کرنے کے پروگرام کیلیے93 لاکھ93 ہزار روپے جاری ہوچکے ہیں۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں منظورشدہ جن 19 ترقیاتی منصوبوں کیلیے تاحال کوئی رقوم جاری نہ ہوسکی ہیں۔ ان میں این آئی ایچ میں جی ایم پی لیبارٹری کے قیام کے منصوبے کیلیے 14کروڑ77 لاکھ روپے، این آئی ایچ میں ویکسین تیاری کیلیے فیسیلیٹی کمپلیکس کے قیام کیلیے 1کروڑ8 لاکھ 46 ہزار، زچہ بچہ و اطفال صحت پروگرام کیلیے 1ارب4 کروڑ 62 لاکھ19 ہزار روپے، خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کیلیے 16 ارب40کروڑ روپے، وبائی زکام کنٹرول پروگرام کیلیے 3 کروڑ70 لاکھ روپے، نابینا پن کنٹرول پروگرام کیلیے 24کروڑ 70 لاکھ روپے، ٹی بی کنٹرول پروگرام کیلیے 12کروڑ40 لاکھ روپے، وزیر اعظم ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کیلیے68 کروڑ 40 لاکھ روپے، ملیریا پروگرام کیلیے 12کروڑ40 لاکھ، پاپولیشن ویلفئر پروگرام فاٹا کیلیے 7کروڑ88 لاکھ 41ہزار روپے، پاپولیشن ویلفئر پروگرام آزاد کشمیرکیلیے 27 کروڑ 33 لاکھ 56 ہزار روپے، پاپولیشن ویلفیئر پروگرام گلگت بلتستان کیلیے11 کروڑ87 لاکھ 22 ہزار روپے، پاپولیشن ویلفئر پروگرام صوبوں کیلیے 7ارب 70 کروڑ 51 لاکھ 45 ہزار روپے، نیشنل پریونٹیو ہیلتھ پروگرام کیلیے 50 کروڑ،وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز ٹو کیلیے7 ارب روپے،وزیر اعظم پروگرام برائے نئے اسپتال فیز ون کیلیے 8 ارب روپے، وزیر اعظم پروگرام کے تحت ملک بھر میں 46 اسپتالوں کے قیام کے منصوبے کے ڈیزائن و دیگر امور کیلیے 1 ارب 31کروڑ 77 لاکھ52 ہزار روپے، ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو مزید مستحکم بنانے کیلیے 8کروڑ33 لاکھ80 ہزار جبکہ ای پی آئی پروگرام میں صوبائی شیئر کیلیے 5 ارب70 کروڑ روپے شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں