سی پیک انٹرنیشنل روڈ آپریشن ریگولیٹ نہ کیا جاسکا

ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے اندراج کیلیے طلب کردہ تجاویزنظرثانی کے باوجود منظورنہ ہو سکیں


Khususi Reporter November 28, 2017
وزارت مواصلات کی جانب سے انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ آپریشن کے دائرہ کا رکو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ فوٹو : فائل

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ صنعتی تعاون کے مرحلے میں داخل ہونے کے باوجود ملک میں تاحال انٹرنیشنل روڈ آپریشنزکو ریگولیٹ کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نظرثانی شدہ دائرہ کار نہیں بنایا جا سکا۔

وفاق اورصوبوں کے درمیان رابطوں کے فقدان کے باعث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن کا دائرہ کار تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے چائنا پاکستان اقتصادی راہد اری منصوبے کے تناظر میں پاکستان کی تجارت ایشیا اور دیگر ممالک کے ساتھ بڑھنے کے پیش نظر انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ آپریشن کو موثر بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نظرثانی شدہ دائرہ کار طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس سلسلے میں وزارت مواصلات نے تمام صوبوں کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کیے اور انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ آپریشن کو موثر بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا نظرثانی شدہ دائرہ کار طے کرنے کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔

وزارت مواصلات کی جانب سے انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ آپریشن کے دائرہ کا رکو حتمی شکل دی جا چکی ہے تاہم وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطوں کے فقدان کے باعث ان قواعد و ضوابط پر نظرثانی کے باوجود اس کی منظوری نہیں دی جا سکی جس کے باعث سی پیک کے تحت انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے میں مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں