عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بینک اورمارکیٹیں بند رہیں گی

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل کے باعث جمعہ یکم دسمبرکو بینک سمیت تمام منڈیاں بند رہیں گی


Business Desk November 30, 2017
عید میلاد النبی کے موقع پر عام تعطیل کے باعث یکم دسمبرکوتمام منڈیاں بند رہیں گی؛ فوٹوفائل

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل کے باعث جمعہ یکم دسمبر کو بینک، مالیاتی ادارے، اسٹاک مارکیٹ، تجارتی مراکز اور دیگر منڈیاں بند رہیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر حکومت کی جانب سے عام تعطیل دی گئی ہے جس کے باعث جمعہ یکم دسمبر کو بینک، مالیاتی ادارے، اسٹاک مارکیٹ، تجارتی مراکز اور دیگر منڈیاں بند رہیں گی۔

اسی سلسلے میں اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان بھی جمعہ یکم دسمبر 2017 کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بند رہے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں