چینی برآمد کنندگان کو 20 ارب سبسڈی دینے کی منظوری

سبسڈی کی مدمیں دی جانے والی رقم کا بوجھ بھی عوام پر پڑیگا۔


علیم ملک December 01, 2017
شوگرملز مالکان ایک سال میں 45 ارب روپے کا فائدہ حاصل کریںگے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد پر برآمد کنندگان کو20 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بااثر شوگر ملز مالکان کونوازنے کے لیے نہ صرف چینی کی برآمد کی اجازت دی گئی ہے بلکہ حکومت اس پرسبسڈی بھی دے رہی ہے۔ چینی کی برآمد سے مقامی سطح پرچینی کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور سبسڈی کی مدمیں دی جانے والی رقم کا بوجھ بھی عوام پر پڑیگا جب کہ شوگرملز مالکان ایک سال میں 45 ارب روپے کا فائدہ حاصل کریںگے۔

ذرائع نے بتایاکہ شوگرملزمالکان میں زیادہ ترسیاسی جماعتوںکی نمائندگی موجودہے جس سے ملزمالکان فائدہ اٹھارہے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ملک میںچینی وافرمقدارمیںہونے کے باوجودبھی عوام کومہنگے داموں چینی خریدنی پڑے گی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں