امریکا نے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کا پیغام دے دیا

امریکا کی جانب سے یہ پیغام امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے حالیہ دورے میں پاکستان کی قیادت کو دیا ہے۔


عامر خان December 06, 2017
امریکا کی جانب سے یہ پیغام امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے حالیہ دورے میں پاکستان کی قیادت کو دیا ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور: امریکا نے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کیلیے موجودہ ''مذاکراتی عمل'' کو بتدریج آگے بڑھانے کا پیغام دے دیا ہے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ مذاکرات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک تمام معاملات پر مذاکراتی عمل کو سفارتی رابطوں کے توسط سے آگے بڑھائیں گے جب کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس شیڈول طے ہوتے ہی پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دورے میں پاک امریکا تعلقات کو مستحکم بنانے کیلیے مزید امور طے ہوں گے۔

امریکی وزیر دفاع جمیز میٹس نے اپنے دورے میں پاکستان کی قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹرمپ حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے موجودہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتی ہے اور اس کیلیے امریکا کی جانب سے پاکستان سے تمام سطح پر اپنے ''سفارتی رابطوں '' کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں