عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی آصف حسنین

وسائل کی کمی کے باوجود ریکارڈ توڑترقیاتی کام اور عوامی مسائل حل کرائے.


Express Desk March 13, 2013
حق پرست رکن اسمبلی آصف حسنین اور عبدالراشد لانڈھی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

DOHA: حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کے نمائندوں پر1987سے لے کر2008تک جب بھی عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے تو انھوں نے عوام کے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی اور وسائل کی کمی کے باوجود ریکارڈ توڑترقیاتی کام اور عوامی مسائل حل کرائے ہیں۔

قائد تحریک الطاف حسین کا دیا گیا منشور''اختیار سب کے لیے'' ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کا ذریعہ ہے جہاں ہر انسان کو اس کے حقوق میسر ہوں چاہے وہ زندگی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو اگر اس منشور کو ملک بھر میںرائج کر دیا جائے تو پاکستان کو کوئی ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے سے نہیں روک سکتا، اگر آج ہم لانڈھی کورنگی کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیں تو اندازہ ہوگا کہ حق پرستوں نے اپنے عوام کے ساتھ دھوکا نہیں کیا بلکہ ان کے لیے کام کر کے دکھائے اور یہ صرف اس لیے کیا گیا ہے کہ یہاں کے عوام کی ان تمام مشکلات کا ازالہ کیا جائے جو ان کو درپیش رہی تھی۔



ان خیالات کا اظہار انھوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید خالد احمد کے ہمراہ اپنے فنڈز سے حلقہ 255میں4کروڑسے زائد کے ترقیاتی منصوبوں (سیوریج اور سڑکوں) کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے اس موقع پر مزید کہا کہ حلقہ255میں ترقیاتی کام سیاسی عینک اتار کر کیے گئے ہیں، ہم عوام کے سچے اور مخلص نمائندے ہیں، قائد تحریک الطاف حسین کے ہر منتخب نمائندے نے لانڈھی میں عوامی خدمت کے اس فریضے کو بخوبی انجام دیا ہے جس کی ذمے داری عوام نے اپنے ووٹوں سے منتخب کر کے سونپی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں