الیکشن قریب آتے ہی ق لیگ مشکل میںعہدیدارچھوڑنے لگے

پی پی امیدواربھی مخالف،احمدمختارکی وجہ سے بھی اتحادمیں دراڑیں پڑنے لگیں،ذرائع


Jahangir Minhas March 13, 2013
پی پی امیدواربھی مخالف،احمدمختارکی وجہ سے بھی اتحادمیں دراڑیں پڑنے لگیں،ذرائع فوٹو: فائل

ملک میں عام انتخابات قریب آتے ہی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ ق کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامناہے۔

حکمران جماعت پیپلزپارٹی کیساتھ قومی اور صوبائی سطح پر82 سیٹوںپرانتخابی ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے کرنے کے باوجود ق لیگ کے موجودہ وزراء اور پارٹی عہدیدار دیگرجماعتوں میں شمولیت اختیار کرنے میں سب سے آگے ہیں۔

جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوارسرعام ق لیگ کیساتھ انتخابی اتحادکی مخالفت کرنے لگے ہیں، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی گجرات سے احمدمختارکی چوہدری برادران کے خلاف کھلی مخالفت اور پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزادحیثیت سے الیکشن لڑ نے کے اعلان کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان انتخابی اتحادمیں مزیددراڑیں پڑنی شروع ہو گیئں ہیں،ذرائع کے مطابق ق لیگ کے متعدد وزارء ن لیگ کے قائدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔



جبکہ امیرمقام کے بعدہزارہ ڈویژن سے ق لیگ کے شاہ جہان یوسف کی ن لیگ میں شمولیت سے ق لیگ خیبر پختوانخوامیں بہت پیچھے چلی گئی ہے،ذرائع نے بتایاکہ ق لیگ کے سابق وزیرفیصل صالح حیات بھی آزادحیثیت سے انتخابات میں جا رہے ہیں جبکہ ریاض فتیانہ بھی ن لیگ کے رہنماؤں سے رابطے میںہیں ۔ذرائع کے مطابق چکوال سے ق لیگ کے سابق ناظم سردارغلام عباس کوبھی ن لیگ میں شامل کرانے کیلیے خواجہ آصف بھر پور کو ششوں میں لگے ہو ئے ہیں، اس طرح ق لیگ کو آئند ہ انتخابات میں اپنے امیدواروں کے چناؤ میں بھی سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں