سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے نادہندگان کی تفصیلات مانگ لیں

کمیٹی کوصدرنیشنل بینک کی بریفنگ،اسمبلی سیکریٹریٹ کیلیے ڈھائی کروڑمنظور.


APP/Sana News March 13, 2013
کمیٹی کوصدرنیشنل بینک کی بریفنگ،اسمبلی سیکریٹریٹ کیلیے ڈھائی کروڑمنظور. فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نیشنل بینک آف پاکستان سے بڑے نادہند گان اور ان کے معاف قرضوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سینیٹر اسلام الدین شیخ کی صدارت میں ہوا۔ صدر نیشنل بینک نے بینک کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ اے پی پی کے مطابق قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے آئندہ مالی سال کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے 2ارب 44کروڑ51لاکھ روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دیدی۔



اجلاس میں 2013-14 کے دوران 116عارضی اسامیوں کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر ڈاکٹرفہمیدہ مر زا نے کی۔ دریںاثنا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط اور استحقاقات نے سیکریٹری وزارت داخلہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کی اجلاس میں غیرحاضری پر سخت برہمی کااظہار کیا۔

کمیٹی نے ڈائریکٹرجنرل ملٹری لینڈوکنٹونمنٹس اور ڈائریکٹرکنٹونمنٹ بورڈلاہور کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کمیونٹی سینٹر کو فعال بنائیں۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین چوہدری عبدالغفور نے کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں