ٹنڈو الہیار میں زہریلا کھانا کھانے سے 32 افراد بے ہوش ہو گئے

3 افراد کی حالت نازک، لطیف آباد میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد واپسی پر حالت خراب ہوئی


Nama Nigar December 11, 2017
3 افراد کی حالت نازک، لطیف آباد میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد واپسی پر حالت خراب ہوئی۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 32 افراد بے ہوش ہوگئے جب کہ 3 کو تشویشناک حالت میں حیدر آباد منتقل کر دیا گیا۔

ناگوری پلاٹ کے رہائشی عباسی برادری کے افراد شادی کی دعوت میں حیدرآباد گئے تھے، دعوت سے واپسی پر ان کی حالت خراب ہوگئی، انھیں فوری طور ٹنڈو الہیارسول اسپتال لیجایا گیا جب کہ متاثرہ افراد میں عبدالرزاق عباسی، حور، نور محمد، عبدالقیوم، افشاں، ذلیخاں، حسن، زاھد عباسی سمیت خواتین اور بچوں سمیت 32 افرد شامل ہیں جن میں3 افراد کو نازک حالت ہونے پر حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اسحاق عباسی نامی شخص نے بتایا کہ لطیف آباد میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد واپسی پر حالت خراب ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں