ڈاکوؤں نے ہندو تاجر کے گھر کا صفایا کر دیا متاثرین کا مظاہرہ

8مسلح افراد علی الصباح گھر میں داخل ہوئے، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر40 تولے کے زیورات، جہیز اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے


Express News Desk March 15, 2013
مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔ فوٹو: فائل

ڈاکوؤں نے ہندو تاجر کے گھر سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، جہیز کا سامان اور قیمتی موبائل فونز لوٹ لیے، متاثرہ خاندان نے واقعے کیخلاف احتجاج بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو علی الصبح 8 نامعلوم مسلح افراد نواب کالونی میں رہائش پذیر ہندو تاجر فوٹو مل لوہانو کے گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 40 تولے کے طلائی زیورات، 10 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان ، نقدی اور 7 موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔



واردات کیخلاف متاثرین اور اہل محلہ نے سندھڑی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جسکے باعث میرپورخاص سے سانگھڑ، عمرکوٹ اور ٹنڈوآدم جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔ آخری اطلاعات آنے تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں