جاگیرداروں نے خواتین سے جینے کا حق بھی چھین لیا نسرین جلیل

ایم کیو ایم کاروکاری اور ونی جیسی غیر مہذب رسوم کا خاتمہ چاہتی ہے، اجتماع سے خطاب


Express News Desk March 15, 2013
خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نسرین جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی واحد نمائندہ جماعت ہے. فوٹو: فائل

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر و سینیٹر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی تکمیل خواتین کے بغیر مکمل نہیں لیکن جاگیردارانہ اور وڈیرانہ سوچ رکھنے والے افراد خواتین کو عزت سے جینے کا حق نہیں دینا چاہتے۔

جس کی وجہ سے قرآن سے شادی، زمین یا قتل کے بدلے کم عمر بچیوں کی ضعیف العمرافراد سے شادی اور کاروکاری جیسی غیر اسلامی اور غیر مہذب رسمیں جاری و ساری ہیں۔ خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی واحد نمائندہ جماعت ہے، جس میں خواتین کو اہم مقام حاصل ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ملک کی تمام خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔ انھوںنے جلسہ میں موجود خواتین پر زور دیا کہ وہ الطاف حسین کا ساتھ دیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے ایم کیو ایم کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔



خواتین 18 مارچ کو ایم کیو ایم کے 29 ویں یوم تاسیس کے موقع پر گاما اسٹیڈیم میرپورخاص میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر سابق حق پرست صوبائی وزیر نادیہ گبول، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ہیر سوہو، ناہید بیگم، سندھ تنظیمی کمیٹی کی اراکین عائشہ آفتاب، رعنا صدیقی، عابدہ سیف، زاہدہ بیگم اور میرپورخاص شعبہ خواتین یونٹ کی انچارج عشرت بیگم و اراکین کمیٹی بھی موجود تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں