گیس چوروں کیخلاف آپریشن متعدد کنکشن کاٹ دیے گئے

غیر قانونی کنکشن سیل کر دیے، بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی،کبیر بیگ ، میڈیا سے گفتگو


Express News Desk March 15, 2013
زونل منیجر انجینئر کبیر بیگ لغاری کی سربراہی میں افسران کی ٹیم نے گوٹھ رسول پور میں چھاپہ مار کر مختلف گھروں میں لگے غیر قانونی کنکشن کاٹ دیے.

سوئی سدرن گیس کمپنی میرپورخاص کا گیس چوروں کیخلاف آپریشن۔ متعدد کنکشن منقطع کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی میرپورخاص کے زونل منیجر انجینئر کبیر بیگ لغاری کی سربراہی میں افسران کی ٹیم نے گوٹھ رسول پور میں چھاپہ مار کر مختلف گھروں میں لگے غیر قانونی کنکشن کاٹ دیے، دوسری جانب محمود آباد میں بھی غیر قانونی کنکشن کی اطلاعات پر چھاپہ مار کر کئی کنکشن منقطع کر کے سیل کر دیے گئے۔



ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میرپورخاص میں واقع سرکاری رہائش گاہ پر لگے غیر قانونی کنکشن کو بھی منقطع کرکے سیل کردیا گیا۔کبیر بیگ لغاری نے صحافیوں کو بتایا کہ گیس چوری کی روک تھام کے لیے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور گیس چوروں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر انجینئر بھورو مل، عبدالجلیل ہکڑو، ایوب لغاری، ایگزیکٹو ڈسٹری بیوشن وفاق احمد، عدنان حنیف اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں