اسٹیٹ بینک ایف بی آر نادرا کی الیکشن کمیشن کو ڈیٹا تک رسائی دینے سے معذرت

عوام الناس کے حوالے سے خفیہ معلومات ہیں ان کوعام نہیں کیاجاسکتا ہے۔ ذرائع


Wajid Hameed March 15, 2013
عوام الناس کے حوالے سے خفیہ معلومات ہیں ان کوعام نہیں کیاجاسکتا ہے۔ ذرائع فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کو امیدواروں کی اسکروٹنی کے عمل میں اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر اور دیگر اداروں نے اپنے ڈیٹا تک رسائی سے معذرت کرلی۔

اسکروٹنی کمیٹی میں شریک اداروں، اسٹیٹ بینک، ایف بی آرنیب اور نادرا نے پہلے مکمل ڈیٹاسے رسائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک اور ایف بی آرنے الیکشن کمیشن کوواضح کیاہے کہ مکمل ڈیٹا تک رسائی نہیں دی جاسکتی ہے یہ عوام الناس کے حوالے سے خفیہ معلومات ہیں ان کوعام نہیں کیاجاسکتا ہے۔

جن امیدواروں کی معلومات درکارہوں گی ان کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کی جانب سے جومعلومات اداروں کو دی جائیں گی ان کا موازنہ کر کے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر معلومات فراہم کریں گے کہ ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے کاغذات نامزدگی میں جو امیدوار نے معلومات فراہم کی ہیں وہ درست ہیں کہ نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں