سینیٹ میں میوزیم کی تعمیر کیلیے حکمت عملی تیار

ایوان کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سینیٹ میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چیئرمین سینیٹ


Zulfiqar Baig December 16, 2017
ایوان کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سینیٹ میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چیئرمین سینیٹ۔ فوٹو: فائل

وزارت اطلاعات و نشریات نے سینیٹ میں بین الاقوامی معیار کے سینیٹ میوزیم کی تعمیر کیلیے جامع حکمت عملی تیار کر لی۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزارت اطلاعات و نشریات کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ ایوان بالا جوکہ ملک میں آئین سازی کا اہم ترین ادارہ ہے، ایوان کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سینیٹ میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے وزارت اطلاعات کے ذیلی ادارے میوزیم کی تعمیرمیں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ پالیسی کے تحت ایوان میں پاکستان کا پہلا سینیٹ میوزیم قائم کیا جائے گا جب کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے سینیٹ میں بین الاقوامی معیار کے سینیٹ میوزیم کی تعمیر کیلیے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں