طلبہ کو سہولتیں دینے میں خیبر پختونخوا اورپنجاب آگے

پنجاب اور پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے آبائی اضلاع میں طلبا کو پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہیں۔


حسیب حنیف December 16, 2017
پنجاب اور پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے آبائی اضلاع میں طلبا کو پینے کے صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اپنے آبائی اضلاع میں طلبہ کو پانی و بیت الخلا کی سہولیات فراہم کرنے میں بازی لے گئے۔

پنجاب اور پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے آبائی اضلاع میں 95 فیصد سے زائد اسکولوں کے طلبا کو پینے کے صاف پانی اور بیت الخلا کی سہولیات کی فراہمی کی جا رہی ہے جب کہ صوبہ بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلی اپنے آبائی اضلاع کے صرف 60 سے 63 فیصد تک اسکولوں کو پینے کے صاف پانی اور بیت الخلاکی سہولیات فراہم کر سکے ہیں۔

سماجی تنظیم الف اعلان کی جاری کردہ ایجوکیشن ریٹنگ کے مطابق بلوچستان کے وزیر اعلی ثنا اللہ زہری اپنے آبائی ضلع خضدار کے 60 فیصد اسکولوں کو پینے کے صاف پانی اورصرف 19 فیصد اسکولوں کو بیت الخلا کی سہولت فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں جب کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اپنے آبائی ضلع دادو کے 53 فیصد اسکولوں کو پینے کے پانی اور 60 فیصد اسکولوں کے طلبا کو بیت الخلا کی فراہمی میں کامیاب رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں