کابل میں افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت پر مسلح افراد کا حملہ

حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، افغان وزارت داخلہ


ویب ڈیسک December 18, 2017
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوٹو:رائٹرز

BUNER/ DI KHAN: افغانستان کے دارالحکومت میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی زیر تعمیرعمارت پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک جھڑپ جاری رہی تاہم تاحال کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ افغان سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے ملٹری سینٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے حملے کا ہدف اور تصادم میں ہونے والی ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں