میرپورخاص تالاب میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق

ایک کو بچا لیا گیا،گھر سے کھیلنے کا کہہ کرتالاب میں نہانے چلے گئے تھے


Express News Desk March 16, 2013
تیراک نوجوانوں نے چھلانگ لگا کر بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے 8 سالہ محمد فیضان کو ڈوبنے سے بچا لیا. فوٹو: فائل

RAWALPINDI: محمود آباد کے علاقے میں واٹر سپلائی کے تالاب میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے۔

اہل محلہ نے ایک بچے کو بچا لیا جبکہ 2 بچے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے رہائشی 12سالہ بابر علی، 8سالہ محمد فیضان اور 11سالہ احسان راجپوت ریلوے کے واٹر سپلائی تالاب میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوبنے لگے۔ تالاب کے کنارے کھڑے ایک شخص نے بچوں کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر شور مچانا شروع کردیا۔

جس پر اہل محلہ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور تیراک نوجوانوں نے چھلانگ لگا کر بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے 8 سالہ محمد فیضان کو ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ بابر علی اور احسان راجپوت پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔



جن کو کو سول اسپتال لایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ہلاک ہونے والے بچوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے وہ گھر سے کھیلنے کا کہہ کر تالاب میں نہانے چلے گئے اوراس شوق میں ان کی جان چلی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں