سندھ کے حقوق کیلیے ہر قربانی دے سکتے ہیں سسی پلیجو

3لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دیں،سڑکوں کا جال بچھا دیا،صوبائی وزیر


Express News Desk March 16, 2013
سسی پلیجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 5سالہ دور حکومت میں 3لاکھ سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا گیا فوٹو :فائل

صوبائی وزیر سیاحت سسی پلیجو نے کہا ہے کہ زیریں سندھ کی سرزمین نے بڑی بڑی شخصیات کو جنم دیا ہے۔

جن میں مولانا حاجی احمد ملاح،میر غلام محمد تالپور سرفہرست ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مولانا حاجی احمد ملاح اورڈاکٹر عبدالجبار جونیجو لائبریری کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 5سالہ دور حکومت میں 3لاکھ سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا گیا۔سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔



تاکہ سندھ کے عوام کو ہر سہولت میسر آسکے۔انھوں نے کہا کہ سندھ کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔سندھ کے حقوق کے لیے سیاست کو چھوڑنا پڑا تو چھوڑ دیں گے مگر سندھ کے حقوق پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔تقریب سے محمد علی مانجھی،عبداللطیف زرگر،عبدالمجید ملاح اور شفیع میمن نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں