چیف جسٹس ثاقب نثارکی مدت عہدہ ایک سال ایک ماہ باقی

جسٹس میاں ثاقب نثار نے 30 دسمبر 2016 کو عہدے کاحلف اٹھایا تھا۔


عابد علی آرائیں December 20, 2017
جسٹس میاں ثاقب نثار نے 30 دسمبر 2016 کو عہدے کاحلف اٹھایا تھا۔ فوٹوـ فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار جنوری 2019 میں عہدے سے سبکدوش ہوں گے تاہم وہ مزید ایک سال اور ایک ماہ ملک کے اعلیٰ ترین عدالتی عہدے پر فائز رہیں گے۔

جسٹس میاں ثاقب نثار نے 30 دسمبر 2016 کو عہدے کاحلف اٹھایا تھا تاہم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار18 جنوری 2019ء اور جسٹس شیخ عظمت سعید28 اگست 2019 جبکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ21 دسمبر 2019 کو رٹائر ہوں گے۔

عدالت عظمیٰ کے موجودہ ججز میں سے 2 فاضل جج 2018ء اور3 جج 2019ء میں رٹائر ہو جائیں گے جب کہ جسٹس دوست محمد خان 20 مارچ 2018ء اور جسٹس اعجاز افضل خان 8 مئی 2018 کو عہدوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت اس وقت16 جج موجود ہیں۔ سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر17 فاضل جج ہوتے ہیں۔ جسٹس امیرہانی مسلم کی30 مارچ2017 کو عہدے سے سبکدوشی کے بعد ایک نشست خالی ہے جس کو پرکرنے کیلیے ابھی تک کوئی نامزدگی نہیں کی جا سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں