لوڈشیڈنگ اے این پی کا سخت لائحہ عمل اختیار کرنے پر غور

وزارتیں چھوڑنے اورحکومت سے الگ ہونے کا آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے،ذرائع


Shahid Hameed August 07, 2012
وزارتیں چھوڑنے اورحکومت سے الگ ہونے کا آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے،ذرائع

ABBOTABAD: عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے میںجاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف سخت لائحہ عمل اختیارکرنے پر غور شروع کردیاہے۔معلوم ہواہے کہ اے این پی دو تجاویز پرغورکررہی ہے جن میںسے ایک تجویزکے مطابق مرکز میںحکومت سے الگ ہوئے بغیرصرف وزارتوںسے استعفے دے دیئے جائیںاورصوبے میں لوڈشیڈنگ کامسئلہ حل ہونے پراستعفے واپس لے لیے جائیںجبکہ دوسری تجویز کے تحت مرکز میںحکومت سے الگ ہونے پر غور کیا جا رہا ہے

جس میںعلیحدگی سے قبل صدر زرداری سے حتمی بات کرنااور اس کے بعد حکومت سے الگ ہونا شامل ہے،دونوں تجاویزپریکے بعد دیگرے عملدرآمد بھی زیرغور ہے۔ اے این پی ذرائع کاکہناہے کہ جلدحتمی فیصلہ کیاجائیگا،ذرائع نے بتایا کہ 9 اگست کو اے پی سی کے انعقادکے بعد صورتحال واضح ہونا شروع ہو جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں