پرویزمشرف کو پاکستان میں مقدمات کا سامنا کرنا ہو گاسابق عسکری قیادت

سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد میں بد انتظامی کی گئی جس سے پنجاب بنجر ہو سکتا ہے


Sana News March 17, 2013
سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد میں بد انتظامی کی گئی جس سے پنجاب بنجر ہو سکتا ہے. فوٹو: فائل

سابق عسکری قیادت نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو ایک شہری کی حیثیت سے پاکستان آنے کا حق حاصل ہے مگر انھیں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا۔

پرویز مشرف نے آئین پامال کیا اور کارگل و لال مسجدآپریشن، محترمہ بے نظیر بھٹو اور سردار اکبر بگٹی کی شہادت کے ذریعے بد نامی کا سبب بنے۔امریکا سے ایک ٹیلی فون پر وہ جنگ کو پاکستان کے اندر لے آئے اورسندھ طاس معاہدے پر ان کی بد انتظامی کے سبب صحیح عمل درآمد نہ ہو سکا جس سے پنجاب بنجر ہو سکتا ہے۔



پاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن (پیسا )کے اجلاس میں سابق فوجی افسران نے ا لیکشن کمیشن کے حوصلے اور سپریم کورٹ کی جانب سے اس کی حمایت کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کا اصل امتحان آئین میں بتائی گئی شرائط لاگو کرنا ہو گا۔ نگراں حکومت انتخابی اصلاحات پر عمل درآمد کروائے اور امیدواروں کی جانچ پڑتال میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن مدد کرے۔ سابق افسران نے جوزف کالونی لاہور کے واقعے اور ہزارہ برادری کے قتل عام پر شدید غم و غصہ ظاہر کرتے ہوئے اسے حکومت کی نااہلی قراد دیا ہے۔

حکومت ایسے واقعات روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے جبکہ علمائے کرام مذہبی رواداری، امن اور محبت کا پیغام پھیلائیں۔ ملزموں کے خلاف کارروائی کے بجائے متاثرین میں نقد امداد تقسیم کرنے سے بین الاقوامی رسوائی کا داغ دھویا نہیں جا سکتا۔انھوں نے فوج کے خلاف مہم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ضامن ادارے کے خلاف سازش ہے۔عوام پاک فوج کو ملک کا حقیقی محافظ سمجھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں