پاک ایران تعلقات کااستحکام کسی کیخلاف نہیںحناربانی کھر

چین، ایران، بھارت، افغانستان سے بہترتعلقات ہماری مجبوری بھی ہے،خواہش بھی.


Sana News March 17, 2013
دستی جیسی سیاست کی نہ کرونگی،مجھ پرلگی تہمتوں کافرشتوں کوعلم نہ تھا،انٹرویو فوٹو: فائل

سابق وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کہاہے کہ پاکستان اور ایران کے بڑھتے ہوئے تعلقات کسی ملک کے خلاف نہیں۔ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ ہمارے ملک کے مفاد میں ہے۔

امیدہے گیس پائپ لائن منصوبے کو دنیا بھر میں سراہا جائے گا۔ ہم چین، ایران، بھارت اور افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ ان کے ساتھ تعلقات بڑھانا ہماری مجبوری بھی ہے اورخواہش بھی۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہی خطے میں امن کے ضامن ہیں۔



ہم نے بھارت کو ماضی کی تلخیوں سے نکلنے کا واضح پیغام دیا۔ ہم بھارت کے ساتھ برابری اورعزت کا رشتہ چاہتے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے۔ افغانستان کا استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انھوں نے کہاکہ جمشیددستی نے ہم پر پچھلے 2ڈھائی سال میں ہرقسم کے الزامات اور تہمتیں لگائیں جن کا ہمارے فرشتوں کو بھی علم نہیں ہوتاتھا۔ جمشیددستی طرزکی سیاست کبھی کی ہے نہ کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں