2017 میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد میں مزید 14 ہزار اضافہ

میڈیکل و ڈینٹل ڈاکٹروں کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز، 106 غیر ملکی شامل۔


شبیر حسین December 26, 2017
پاکستان میں رجسٹرڈ ڈینٹل ڈاکٹروں کی تعداد 20 ہزار865 ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: رواں سال 2017 کے دوران پاکستان میں رجسٹرڈ میڈیکل و ڈینٹل ڈاکٹروں کی مجموعی تعداد میں مزید 14 ہزار ڈاکٹروں کا اضافہ ہوا۔

پاکستان میں گزشتہ سال 2016 کے آخر تک رجسٹرڈ میڈیکل وڈینٹل ڈاکٹروں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 483 تھی جو اب رواں سال 2017کے آخرتک بڑھ کر2 لاکھ 30 ہزار 613ہو چکی ہے، دستاویز کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی مجموعی تعداد میں سے رجسٹرڈ میڈیکل ڈاکٹروں کی کل تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 658 ہیں، اس طرح رجسٹرڈ ڈینٹل ڈاکٹروں کی تعداد 20 ہزار865 ہیں۔

دستاویز کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ایم بی بی ایس کے بنیادی ڈگری ہولڈر ڈاکٹروں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 491 ہیں جبکہ اسپیشل لسٹ میڈیکل ڈاکٹروں کی تعداد 40 ہزار167ہیں،اسی طرح رجسٹرڈڈینٹل کی بنیادی ڈگری ہولڈر ڈاکٹروں کی تعداد19 ہزار38 ہیں جبکہ اسپیشل لسٹ ڈینٹل ڈاکٹروں کی تعداد 1 ہزار827 ہیں، واضح رہے کہ 30 نومبر 2017 تک اسلام آباد اور پنجاب میں رجسٹرڈ بنیادی ڈگری ہولڈرز میڈیکل ڈاکٹروں کی کل تعداد 72 ہزار833 جبکہ ڈینٹسٹ کی تعداد7 ہزار897 ہے۔

سندھ میں رجسٹرڈ ڈگری ہولڈرز میڈیکل ڈاکٹروں کی تعداد 62 ہزار 283 جبکہ ڈینٹسٹ کی تعداد 6ہزار 857 ہیں، خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ بنیادی ڈگری ہولڈرز میڈیکل ڈاکٹروکی تعداد 21 ہزار124 جبکہ ڈینٹسٹ کی تعداد 2 ہزار888 ہے، بلوچستان میں رجسٹرڈ بنیادی میڈیکل ڈاکٹروں کی تعداد4 ہزار 739 جبکہ ڈینٹسٹ کی تعداد534 ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت اسلام آباد اور پنجاب میں رجسٹرڈ اسپیشل لسٹ میڈیکل ڈاکٹرز اورسرجنز کی کل تعداد 20 ہزار 384 ہیں جبکہ رجسٹرڈ اسپیشل لسٹ ڈینسٹسٹ سرجنزکی تعداد 829 ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں