افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 31 دسمبر کو ختم توسیع کی سمری تیار نہ ہو سکی

مجموعی طور پر2003ء کے بعدسے پاکستان نے افغان مہاجرین کو وطن واپسی کیلیے 7دفعہ توسیع دی۔


ثاقب بشیر December 27, 2017
آخری اورساتویں دفعہ توسیع رواں برس 2017ء میں31 دسمبر تک ہوئی جسکوختم ہونے میں4دن باقی ہیں۔فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کی واپسی میں توسیع کے حوالے سے سمری تیار نہ کی جاسکی جبکہ 4 دن بعد 31 دسمبرواپسی کی ڈیڈ لائن مقرر ہے۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق چیف کمشنر افغان کمشنریٹ سمری تیار کر رہے ہیں جو وزارت سیفران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوارسال کرے گی تاہم توقع ہے آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے سامنے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں مزید6 ماہ کی توسیع کی تجویز رکھی جائیگی جب کہ دوسری جانب سردی اوربرفباری کیوجہ سے مہاجرین کی واپسی معطل ہے۔

واضح رہے مجموعی طور پر2003ء کے بعدسے پاکستان نے افغان مہاجرین کو وطن واپسی کیلیے 7دفعہ توسیع دی،2003ء میں پاکستان،افغانستان اوریواین ایچ سی آر کے درمیان معاہدے کے 4سال بعد2007 ء میں افغان مہاجرین کوپہلی توسیع 3 سال، دوسری 2010ء میں 2سال، تیسری 2012ء میں3 سال،چوتھی 2015ء میں ایک سال جبکہ 2016ء میں 6,6 ماہ کیلیے پانچویں اور چھٹی دفعہ توسیع دی گئی جبکہ آخری اورساتویں دفعہ توسیع رواں برس 2017ء میں31 دسمبر تک ہوئی جسکوختم ہونے میں4دن باقی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں