معروف موسیقارماسٹرعاشق حسین انتقال کرگئے

ماسٹر عاشق حسین طویل عرصے سے علیل تھے


ویب ڈیسک December 27, 2017
ماسٹر عاشق حسین معروف موسیقار مرحوم اختر حسین اکھیاں کے بڑے بھائی تھے؛فوٹوانٹرنیٹ

PESHAWAR: پاکستان کے نامور موسیقار اور لازوال گیتوں کے خالق ماسٹر عاشق حسین انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماسٹر عاشق حسین معروف موسیقار مرحوم اختر حسین اکھیاں کے بڑے بھائی تھے۔ ماسٹر عاشق حسین نے دھمال 'لال میری پت رکھیو بھلال جھولے لالن' کی لازوال دھن بناکر شہرت حاصل کی۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے، انہوں نے کلاسیکی موسیقی کے علاوہ کئی فلموں کےلیے بھی میوزک دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عینک والا جن کی ''بل بتوڑی''نصرت آرا انتقال کرگئیں

ماسٹرعاشق حسین کی نماز جنازہ کل لاہور میں بعد نماز ظہر امام بارگاہ سید مبارک بیگم میں ادا کی جائے گی اور انہیں لاری اڈہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ماسٹر عاشق حسین کے مقبول ترین دھمال 'لال میری پت رکھیو بھلال جھولے لالن' کو پاکستان کی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سمیت لالی ووڈ اور بالی ووڈ کے متعدد گلوکاراپنی آوازمیں گا کرشہرت حاصل کرچکے ہیں۔

یہاں تک کہ ان کی دھنوں پر استاد نصرت فتح علی خان، عابدہ پروین، رُونا لیلا، نورجہاں اور بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ سمیت کئی گلوکاروں نےاپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔