قرض ادائیگی سرکاری زرمبادلہ ذخائر 199 کروڑ ڈالر کم

14ارب13کروڑ 33لاکھ رہ گئے،تجارتی بینکوں کے ریزرومیں45لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک


Business Desk December 29, 2017
22دسمبرختم ہفتے میںمجموعی ذخائر19.4کروڑ کمی سے20.2ارب تک محدود، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر گزشتہ ہفتے 20ارب18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 22 دسمبر 2017 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 19کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی کمی آئی، اس دوران مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر19کروڑ89 لاکھ ڈالر گھٹ کر 14 ارب 13کروڑ 33لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ تجارتی بینکوں کے ذخائر45لاکھ ڈالر کے اضافے سے 6 ارب 5کروڑ57لاکھ ڈالر ہوگئے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق 22 دسمبر 2017 کو ختم ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر بیرونی قرضے اور دیگر آفیشل ادائیگیوں کی وجہ سے 19کروڑ90لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں