زیریں سندھ میں بجلی کا بحران غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج

کاروبار ٹھپ، یومیہ اجرت پر کام کرنیوالے مزدور بے روزگار


Nama Nigaran March 20, 2013
سنجھورو میں گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی واپڈا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھا دی۔ فوٹو: فائل

زیریں سندھ کے مختلف شہروں میں موسم گرما کے آغاز میں ہی بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔

غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے، بجلی کی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا جس کے باعث روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو بیروزگاری کا سامنا ہے۔



تفصیلات کے مطابق کھوسکی سے نامہ نگار کے مطابق کھوسکی میں حیسکو بدین کی جانب سے 8 سے 10گھنٹے غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں جواد خان، افتخار ٹھیان اورسرفراز کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ہے، شہر میں پینے کا پانی اور مساجد میں وضو کے لیے بھی پانی میسر نہیں۔

سنجھورو میں گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی واپڈا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھا دی 12 سے 14 گھنٹے تک بجلی بند رہنا معمول بن گیا جسکے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنیوالے مزدور بے روزگار ہونے لگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں