صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر رسا چغتائی کو سپردخاک کر دیا گیا

رسا چغتائی اردو شاعری، بالخصوص غزل کے موجودہ دور کے اعلیٰ پائے کے شاعر مانے جاتے تھے


آفتاب خان January 07, 2018
رسا چغتائی 1928 کو غیر منقسم ہندوستان کی ریاست جے پور کے شہر سوائی مادھو پور میں پیدا ہوئے۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

غزلوں کے شاعر رساچغتائی کو کورنگی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ گراں قدر ادبی و علمی شخصیت رسا چغتائی طویل علالت کے باعث4 جنوری کی رات انتقال کرگئے تھے جن کی تدفین میں علم وادب سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

رسا چغتائی اردو شاعری، بالخصوص غزل کے موجودہ دور کے اعلیٰ پائے کے شاعر مانے جاتے تھے ، رسا چغتائی 1928 کو غیر منقسم ہندوستان کی ریاست جے پور کے شہر سوائی مادھو پور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام مرزا مہتشم علی بیگ تھا جبکہ رسا چغتائی کے تخلص سے شاعری کرتے تھے، سن2001 میں ان کی ادبی خدمات کے صلے میں انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نواز اگیا۔

رسا چغتائی مختلف اخبارات سے بھی وابستہ رہے،90 سال کی عمر میں انتقال کرجانے والے رسا چغتائی کی نماز جنازہ کورنگی نمبر 5 آئی ایریا میں بعد نماز ظہر گھر کے قریب واقع تاج مسجد میں ادا کی گئی جس میں خواجہ رضی حیدر، ڈاکٹر شاہد کمال ،مبین مرزا ،شکیل عادل زادہ ،اجمل سراج ، علم وادب سے وابستہ شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

خواجہ رضی حیدر کا کہناتھا کہ رسا چغتائی ایک ایسے انسان تھے جو آنے والی نسلوں کی تربیت کو اپنا فریضہ سمجھتے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں