2017 میں پٹرولیم قیمتوں میں2107 روپے تک اضافہ ہوا

پٹرول15.26،ڈیزل14.69 اورمٹی کاتیل21.07روپے فی لیٹرمہنگا ہوا


علیم ملک January 07, 2018
یکم جنوری 2017 سے پٹرول کی فی لیٹرقیمت 66.27 روپے، ہائی اسپیڈڈیزل 75.22روپے اور مٹی کاتیل 43.25روپے فی لیٹرتھا۔ فوٹو؛ فائل

موجودہ حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 21.07 روپے فی لیٹرتک اضافہ کیا جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں13 ڈالرفی بیرل کااضافہ ہوا۔

2017 کے دوران پٹرول کی قیمت میں15.26 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل14.69روپے، مٹی کا تیل 21.07 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں15.02 روپے فی لیٹرتک اضافہ کیا۔

دوسری جانب حکومت نے بارہا کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کو مدنظررکھ کرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاجاتاہے تاہم اگرعالمی مارکیٹ کو دیکھاجائے توایک سال میںخام تیل کی قیمت13 ڈالر اضافے کے ساتھ 54 ڈالر سے 66 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔

یکم جنوری 2018 سے لاگوہونیوالی قیمتوں میں سے پٹرول کی قیمت 81.53 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈڈ یزل 89.91روپے، لائٹ ڈیزل آئل 58.37روپے اور مٹی کا تیل 64.32 روپے فی لیٹر ہے۔

واضح رہے کہ یکم جنوری 2017 سے پٹرول کی فی لیٹرقیمت 66.27 روپے، ہائی اسپیڈڈیزل 75.22روپے، لائٹ ڈیزل آئل 43.34روپے اور مٹی کاتیل 43.25روپے فی لیٹرتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں