ایس آئی کے قتل کے الزام میں شیرا پٹھان کا بھائی زیرحراست

منور شیرتفتیش کیلیے نامعلوم مقام منتقل، ذاکر حسین کو18 گولیاں ماری گئی تھیں


Muhammad Yaseen March 21, 2013
منور شیرتفتیش کیلیے نامعلوم مقام منتقل، ذاکر حسین کو18 گولیاں ماری گئی تھی فوٹو: فائل

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس پارٹی نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کالا پل ہزارہ کالونی میں چھاپہ مار کر ارشد پپو کے ساتھ اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے جمعہ شیر عرف شیرا پٹھان کے بھائی منور شیرکوحراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ منور شیر نے پیر کو کالا پل خیبرہوٹل کے قریب پولیس کے سب انسپکٹر40 سالہ ذاکر حسین ولد غلام حسین کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا ،واضح رہے کہ پیر کو ذاکر حسین اپنے گھر سے نکل کر کچھ فاصلے پر پہنچا تھا کہ گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے اندھد دھند فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں ذاکر حسین کو18 گولیاں لگیں تھی اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا ۔



مقتول ان دنوں سعید آباد پولیس ٹریننگ کالج میں اپر کورس کر رہا تھا، واردات والے روز ایس ایچ او فریئر ملک عاصم حسین نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دیا تھا ، پولیس نے ملزم منور شیر کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔