آرٹیکل62اور63کی شرائط پر پورا اترتا ہوں پرویز مشرف

سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے،الطاف حسین سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات نہیں ہوئی


Malik Manzoor Ahmed March 21, 2013
کراچی اور چترال سے الیکشن لڑنے کی خواہش ہے، بینظیر جیسی سیکیورٹی بہت ہے فوٹو: فائل

سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں آئین کے آرٹیکل62اور63کی شرائط پر پورا اترتا ہوں۔

انھوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرے خلاف مقدمے سیاسی ہیں،سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع رکھتا ہوں ۔ لال مسجد آپریشن پرشوکت عزیز کا بیان سامنے آ چکا ہے ،مذاکرات کے لیے شجاعت کو مزید وقت دیا تھا ۔ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ انتخابات ہوں گے اوراس کیلیے تیاری کر رہا ہوں،واپسی کیلیے ڈیل کی ضرورت نہیں الیکشن کمیشن کے نظام میں گڑبڑ نظر آ رہی ہے۔



میں چاہتا ہوںکراچی اور چترال کے حلقے سے الیکشن لڑوں۔ لندن میں الطاف حسین سے ملاقات ہوئی تاہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات نہیں ہوئی، ہم خیال جماعتوں سے الائنس بناؤں گا،دوچار نہیں کافی سیٹیں جیتیں گے ۔ مجھے بے نظیر جیسی سیکیورٹی مل جائے تو بہت ہے۔ایک سوال پران کاکہناتھاکہ لندن میں رہنے کے باوجودکسی نائٹ کلب میں نہیں گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں