ہر پولنگ اسٹیشن پر2فوجی تعینات کرنے کی تجویز

انتخابی ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کی حکمت عملی طے کر لی گئی،80ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر 7 لاکھ سرکاری اہلکارتعینات ہونگے


Sana News March 21, 2013
سرکاری افسران پر مشتمل نگران ٹیمیں ضابطہ اخلاق اور انتخابی اخراجات کو مانیٹر کریں گی،650 ضلعی ریٹرننگ افسران کی تربیت مکمل فوٹو: فائل

JOHANNESBURG: عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کے بارے میںحکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔

انتخابی مہم کے اخراجات کی نگرانی اوراس بارے میں رپورٹس الیکشن کمیشن کو فوری طور پر بھجوانے کے بارے میں نگراں ٹیموںکی تشکیل کے بارے میںحکمت عملی طے کی گئی ہے۔ انتخابات کے موقع پر ملک بھر کے تمام 80ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کیلیے2،2 فوجی جوانوںکی تعیناتی کی تجویزبھی زیر غور ہے۔ ثنا نیوز کے ذرائع کے مطابق اس بارے میںوزارت دفاع کو اعتمادمیں لیا گیا ہے۔



عام انتخابات کے لیے ملک بھر کے 80 ہزارپولنگ اسٹیشنوںپر 7 لاکھ سرکاری اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔ سرکاری افسران پر مشتمل نگراں ٹیمیں بھی تعینات ہوں گی یہ نگراں ٹیمیںضابطہ اخلاق اور انتخابی اخراجات کو مانیٹر کریں گی نگراں ٹیموں کی تشکیل کے بارے میں صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ اس بارے میںاقدامات کریں گے۔

یہ نگراں ٹیمیںاپنے اپنے ضلع میںریٹرننگ افسران کو جواب دہ ہوں گی۔ باقاعدگی سے رپورٹس الیکشن کمیشن کو بجھوائی جائیں گی۔ مانیٹرنگ ٹیموں کو سیکیورٹی سمیت تمام سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 650 سے زائد ضلعی ریٹرننگ افسران کی تربیت مکمل ہو گئی ہے700 سے زائد اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں