سعودی عرب کے ائیر پورٹ سے كروڑوں كا سونا گم  ہو گيا

امکان ہے کہ سونا طیارے کی لینڈنگ سے قبل یا ائیرپورٹ پہنچتے وقت ہی غائب کیا گیا ہو، ائیرپورٹ حکام


APP January 09, 2018
يہ سونا ايك طيارے كے ذريعے باہر سے آيا تھا؛ ائیرپورٹ حکام؛ فوٹوفائل

لاہور: سعودی عرب کے ائیر پورٹ سے کروڑوں ریال کا سونا دن دیہاڑے غائب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک طیارے کے ذریعے بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لایا گیا تھا تاہم ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد سونا دن دیہاڑے غائب ہوگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: درگاہ قلندر شہباز کے طلائی دروازے سے سونا چوری کی کوشش

ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سونے کا کہیں نام و نشان نہیں ہے، امکان ہے کہ سونا طیارے کی لینڈنگ سے قبل یا کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچتے وقت ہی غائب کیا گیا ہو۔ ائیرپورٹ انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں